پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اور مقبول فلمی اداکارہ نشو نے اپنے داماد جان ریمبو کی تعریف کرتے ہوئے ایک دلگداز نظم پیش کی۔
نشوجو اپنی خوش مزاجی، بے باک انداز اور سوشل میڈیا پر سرگرمی کے لیے جانی جاتی ہیں، حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو ’ میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے فلمی کیریئر، ذاتی زندگی اور خاندانی تعلقات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
نشو نے شو میں اپنے داماد، معروف اداکار جان ریمبو کے لیے محبت اور خراجِ تحسین سے بھرپور نظم پیش کی، جو دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو گئی۔
انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں پاکستانی دامادوں کے رویے پر بھی ایک دلچسپ نظم سنائی، جس میں شادی سے پہلے اور بعد کے بدلتے رویوں کو مزاحیہ انداز میں بیان کیا گیا۔ تاہم ریمبو کے بارے میں بات کرتے ہوئے نشو نے خاص طور پر کہا:
strong text”اگر کسی کی بیٹی کی شادی ایسے داماد سے ہو جائے تو وہ واقعی خوش نصیب ہے۔“
نشو نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیٹی صاحبہ اور داماد ریمبو کے بہت قریب ہیں۔ اگرچہ کچھ عرصہ قبل اُس وقت اختلافات پیدا ہوئے تھے جب ریمبو نے صاحبہ کے والد کو 40 برس بعد ان سے ملوایا، لیکن اب ان کے تعلقات مضبوط اور خوشگوار ہیں۔
سابق شوہر سے آج بھی اچھےتعلقات ہیں، ماہرہ خان کاانکشاف
واضح رہے کہ نشو کی بیٹی اور سابقہ اداکارہ صاحبہ، جان ریمبو کی شریکِ حیات ہیں اور یہ جوڑا ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے۔ ان کے دو بیٹے بھی ہیں جو اب نوجوانی میں قدم رکھ چکے ہیں۔
نشو کی جانب سے اپنے داماد کے لیے محبت اور عزت سے لبریز یہ نظم سوشل میڈیا صارفین اور شوبز حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے، اور ان کے مداح اس خاندانی ہم آہنگی کی مثال کو خوب پسند کر رہے ہیں