سوشل میڈیا پر بعض اوقات ایک مبہم جملہ بھی طوفان کھڑا کر دیتا ہے، خاص طور پر جب وہ کسی معروف شخصیت کی جانب سے ہو۔
حال ہی میں یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے ایک ذومعنی پوسٹ کی، جس نے مداحوں کو گہری سوچ میں ڈال دیا۔
فلم ’دیمک‘ کی شوٹنگ کے دوران پُراسرار واقعات، سونیا حسین کے انکشافات
عروب نے پوسٹ میں لکھا، ”میں سمجھتی ہوں کہ جو شخص اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکہ کرے، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، اسے ایکسپوز کرنا چاہیے، اور اس کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔“
بس پھر کیا تھا! سوشل میڈیا صارفین نے فوراً اندازے لگانا شروع کر دیے کہ یہ جملہ آخر کس کے لیے کہا گیا؟
کچھ افراد نے تو ڈکی بھائی اور عروب کے ذاتی تعلقات پر سوال اٹھانے شروع کر دیے۔
مجھے نہیں پتا تھا نبیل قریشی کون ہیں؟ ریحام رفیق کا حیران کن انکشاف
صورتحال سنجیدہ رخ اختیار کر سکتی تھی، مگر ڈکی بھائی نے بروقت انٹری دے کر معاملے کو صاف کر دیا۔
انہوں نے عروب کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ”عروب، تم ’وزرڈ لِز‘ کا نام ہی لے دیتیں، سب کو لگ رہا ہے کہ ہمارے بیچ کچھ چل رہا ہے!“
فرح اقرار کی 13 ویں شادی کی سالگرہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
عروب نے اس کمنٹ پر ہنستے ہوئے ایموجیز کا استعمال کیا، جس سے واضح ہو گیا کہ اصل نشانہ وہ نہیں تھے۔
بہت سے صارفین کے لیے یہ نیا نام تھا، اس لیے تجسس مزید بڑھا۔
دراصل، وزرڈ لِز ایک نوجوان امریکہ کی کانٹینٹ کریئیٹر ہیں، جو خوداعتمادی، ذہنی صحت جیسے موضوعات پر بات کرتی ہیں۔
حال ہی میں لِز نے انکشاف کیا کہ انہیں ان کے منگیتر نے دھوکہ دیا ہے۔
ان کے مطابق، ان کے پارٹنر ایک خفیہ اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے کسی اور خاتون سے رابطے میں تھے، جس کا پتہ تب چلا جب وہ عورت خود لِز کی دوست کے ذریعے سامنے آئی۔
لِز نے فوری طور پر منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اپنی $100,000 مالیت کی انگوٹھی بیچ کر اس رقم کو سنگل ماؤں کی فلاح کے لیے عطیہ کریں گی۔
ڈکی بھائی کی وضاحت کے باوجود، کمنٹس سیکشن میں کئی افراد نے اس ساری صورتحال کو ”اٹینشن سیکنگ“ اور ”پبلسٹی اسٹنٹ“ قرار دیا۔