آسٹریا کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’ٹیک اِنّو ویشن‘ نے بصارت سے محروم، کمزور بصارت رکھنے والے اور معمر افراد کے لیے ایک انقلابی ایجاد متعارف کروائی ہے، جسے ’اِنّو میک‘ (InnoMake) کا نام دیا گیا ہے، یہ ہیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ خاص جوتے۔ یہ جدید اسمارٹ جوتے جدید سینسر ٹیکنالوجی اور فوری انتباہی نظام پر مشتمل ہیں، جو پہننے والے کو راستے میں موجود رکاوٹوں سے آگاہ کرتے ہیں۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

’اِنّو میک‘ کے اگلے حصے میں نصب الٹرا سونک سینسر چار میٹر تک فاصلے پر موجود رکاوٹوں کو شناخت کرتے ہیں۔ جیسے ہی رکاوٹ کا پتہ چلتا ہے، جوتا ہلکی وائبریشن (کمپن) کے ذریعے پہننے والے کو خبردار کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسمارٹ فون سے جُڑ کر آواز اور جوتے میں لگے LED لائٹ کے ذریعے بصری اشارے بھی فراہم کرتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ

یہ اسمارٹ جوتا جن جدید خصوصیات کا حامل ہے ان میں فاصلے ناپنے والے سینسرز، پاؤں کی حرکت کا پتہ لگانے والے ڈٹیکٹر، وائبریشن یونٹ، تیز روشنی والی ایل ای ڈی، وائرلیس اسمارٹ فون کنیکٹیوٹی، یہ سب کچھ پانی اور گردوغبار سے محفوظ یونٹ میں موجود ہے۔ جوتے کی بیٹری ایک ہفتے تک چلتی ہے اور 3 گھنٹوں میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔

من کی دنیا سے خوشبوؤں کی تخلیق: انٹرنیشل پرفیوم جس کی تیاری نابینا افراد کرتے ہیں

اس جوتے کی تیاری میں گراز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے ٹیک اِنّو ویشن کے ساتھ تحقیقی تعاون کیا۔ ماہرین اب ایک اور جدید ماڈیول پر کام کر رہے ہیں جو کیمرہ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے راستہ پہچاننے کی صلاحیت رکھے گا اور ایک نیویگیشن میپ بھی تیار کرے گا۔

’اِنّو میک‘ صرف بصارت سے محروم افراد ہی نہیں بلکہ بوڑھے افراد اور ایمرجنسی ریسپانڈرز کے لیے بھی مفید ہے۔ اس کا موجودہ ماڈل مارکیٹ میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 3886 ڈالرز ہے۔ جو پاکستانی روپوں میں تقریبا 10 لاکھ 95 ہزار روپے فی جوڑا قیمت بنتی ہے۔

تین گنیز ریکارڈ توڑنے والا نابینا گھوڑا

کیمرہ ماڈیول سے لیس اگلا ورژن کب آئے گا اسکی کوئی حتمی تاریخ تو نہیں لیکن جلد ہی متوقع ہے، تاہم موجودہ ورژن نےاسمارٹ ویئرایبل آلات میں ایک نئی جہت متعارف کرا دی ہے۔

More

Comments
1000 characters