عید الاضحیٰ پر گوشت سے تیار کیے گئے پکوانوں کا خاص طور پر بہت اہتمام کیا جاتا ہے، اور اس موقع پر بھنا گوشت ایک ایسا پکوان ہے جو ہر دسترخوان کی زینت بنتا ہے۔
یہ سادہ اور مزیدار ترکیب آپ کو اس پکوان کو اور لذیذ بنانے میں مدد دے گی، جو کہ ہر کسی کی پسند بن جائے گا۔ تو جانتے ہیں کہ کیسے آپ اس گوشت کو مزیدار اور نرم بنا سکتی ہیں۔
تربوز کی چاٹ: گرمیوں میں ذائقے اور ایجاد کا بہترین امتزاج
اجزاء
½ کلو گوشت (بیف)
2 بڑی پیاز
1 چمچ لہسن ادرک کا پیسٹ
1 چمچ نمک
1 چمچ لال مرچ پاؤڈر
1 چمچ ہلدی پاؤڈر
1 چمچ دھنیا پاؤڈر
1 چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر
½ کپ تیل
2 ٹماٹر
خبردار! پراٹھا پکاتے ہوئے یہ غلطی نہ کریں، صحت کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے
ترکیب
سب سے پہلے پریشر ککر میں تیل ڈالیں اور اس میں وہ تمام ثابت گرم مصالحے ڈالیں جو آپ کے پاس ہوں (جیسے دارچینی، لونگ، اور کالی مرچ)۔
پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ خوشبو اُٹھنے لگے۔
اس کے بعد گوشت ڈالیں اور ساتھ ہی نمک، لال مرچ، ہلدی، دھنیا اور گرم مصالحہ پاؤڈر بھی شامل کر دیں۔ ان سب کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ گوشت اور مصالحے یکجان ہو جائیں۔
ہر بار ریستوران جیسے خوشبودار، نرم و ملائم چاول!
پھر پیاز کو باریک کاٹ کر گوشت میں ڈالیں اور اس کے بعد ٹماٹر بھی ڈال دیں۔ ٹماٹر کو نرم ہونے تک پکائیں۔
اس کے بعد گوشت میں اتنا پانی ڈالیں کہ وہ اچھی طرح پک جائے۔ پریشر ککر کا ڈھکن لگائیں اور اس کو تقریباً ½ گھنٹے کے لیے پکنے دیں تاکہ گوشت بالکل گل جائے۔
تقریباً ½ گھنٹے میں گوشت اچھی طرح گل جائے گا اور آپ کا بھنا گوشت تیار ہو جائے گا۔ اب اسے نکال کر پلیٹ میں سرو کریں۔
یہ بھنا گوشت انتہائی نرم، ذائقہ دار اور خوشبودار ہوتا ہے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر اس لذیذ پکوان کا لطف اٹھائیں اور اپنے ہیاروں کے ساتھ اس کا مزہ لیں۔