جگر، انسانی جسم کا ایک ایسا عضو ہے جو بظاہر خاموش، مگر اس کی خدمات ہماری صحت کی بنیاد رکھتی ہیں۔ یہ عضو نہ صرف خون کو صاف کرتا ہے بلکہ جسم کو زہریلے مادوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے۔ جگر کی صحت کا مطلب ہے پورے جسم کی فلاح۔

جگر کے بنیادی فرائض میں زہریلے مادوں کو ختم کرنا (Detoxification)، بائل پیدا کرنا جو چربی ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ، وٹامنز، منرلز اور گلوکوز کو ذخیرہ کرنا، پروٹین بنانا اور جسم کے میٹابولزم کو متوازن رکھنا جیسے حساس اور اہم ترین کام انجام دینا ہے۔

جگر مضبوط، ہڈیاں توانا اور وزن بھی کم، عام سبزی کے خاص فوائد

ایسے میں یہ سوال اہم ہو جاتا ہے کہ جگر کو صحتمند رکھنے کے لیے کیا ضروری ہے؟

جگر کو صحتمند رکھنے کے 7 قدرتی راز، جو جگر کی صحت اور کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں اور انسانی جسم میں صحت اور توانائی کے زریعے ہمیں متحرک اور مطمئن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

1۔ سبز پتوں والی سبزیاں

پالک، میتھی، مولی کے پتے اور سرسوں کا ساگ جیسے پتوں میں کلوروفل پایا جاتا ہے جو زہریلے مادوں کو جسم سے نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ سبزیاں جگر کو فعال اور چست رکھتی ہیں۔

2۔ کراسفیروس سبزیاں

بروکلی، بند گوبھی، شلجم اور پھول گوبھی جیسی سبزیاں فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان میں موجود سلفر مرکبات جگر کے ڈیٹاکسیفیکیشن عمل کو بہتر بناتے ہیں۔

3۔ بیر اور بلیو بیریز

بلیو بیری اور کرین بیری جیسے پھل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں جو جگر کو سوزش اور فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔

4۔ چربی والی مچھلیاں

سامن اور میکریل جیسی مچھلیاں اومیگا-3 فیٹی ایسڈز سے مالا مال ہوتی ہیں، جو جگر میں چربی جمع ہونے سے روکتی ہیں اور سوزش کم کرتی ہیں۔

جگر کیلئے فائدہ مند اور نقصان دہ غذائیں

5۔ زیتون کا تیل

زیتون کا تیل صحت بخش چکنائی ہے جو انسولین کی حساسیت بہتر بناتا ہے اور جگر کی چربی کو کم کرتا ہے۔ اسے کھانے میں شامل کرنا جگر کے لیے نہایت مفید ہے۔

6۔ خشک میوہ جات

بادام، اخروٹ اور پستہ جیسے میوے وٹامن ای، فائبر اور صحت مند چکنائی فراہم کرتے ہیں، جو جگر کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں۔

7۔ کافی

کافی پینے سے جگر کے کئی امراض جیسے جگر کے کینسر، سروسس اور فیٹی لیور سے بچاؤ ممکن ہے۔ کافی میں موجود کیفین اور اینٹی آکسیڈنٹس جگر کو متحرک رکھتے ہیں۔

جگر کی صحت ہمارے لئے بےحد اہمیت کی حامل ہے اور ایسی کھانے کی چیزیں جو جگر یا اس کے افعال کو انجام دینے میں رکاوٹ ہوں ان سے پرہیز لازم ہے جیسے چکنائی اور شکر سے بھرپور غذا سے پرہیز کریں۔

ادرک اور ہلدی مشروب، صحت کو بہتر بنانے کا قدرتی آسان طریقہ

باقاعدگی سے ورزش کریں، نشے والی چیزوں اور سگرٹ سے اجتناب کریں، مناسب نیند لیں اور تناؤ سے بچیں، اسکے علاوہ ادویات ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔ کوشش کریں کہ سالانہ جگر کے ٹیسٹ کرواسکیں تاکہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں۔

یاد رکھیں جگر جسم کا خاموش خدمت گزار ہے، جو دن رات بغیر کسی شکایت کے ہمارے لیے کام کرتا ہے۔ اگر ہم اسے صحتمند نہ رکھیں تو یہ خاموشی جلد بیماری میں بدل سکتی ہے۔ لہٰذا، آج سے ہی اپنی غذا اور طرزِ زندگی پر نظر ڈالیں، اور اپنے جگر کو وہ اہمیت دیں جس کا وہ حق دار ہے۔ کیونکہ صحتمند جگر،صحتمند زندگی ہے۔

More

Comments
1000 characters