اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال انتہائی اہم ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف کھانے کی نوعیت ہی نہیں، بلکہ کھانے کا وقت بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ کیونکہ آپ کب کھاتے ہیں، اس کا بھی آپ کی صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔

اگر آپ بہتر ہاضمہ اور نیند چاہتے ہیں تو ماہرین رات کے وقت جلدی کھانے، ہلکے اور آسانی سے ہضم ہونے والے کھانوں کی سفارش کرتے ہیں۔ کھانے کا وقت اور نوعیت، دونوں ہی صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہیں۔

آم اندر سے براؤن کیوں ہو جاتے ہیں؟ اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

ماہرین کے مطابق کچھ غذائیں رات کے وقت کھانے سے آپ کے ہاضمے اور نیند پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ بہتر ہاضمہ اور نیند کے لیے شام کے وقت ان غذاؤں سے پرہیز کیا جائے تاکہ آپ کی صحت پر مثبت اثرات پڑیں۔

پالک

پالک میں موجود فائبر کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے اور اگر آپ اسے رات کے کھانے میں کھاتے ہیں تو یہ پیٹ میں پھولنے اور تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈاکٹرز مطابق، پالک میں موجود آکسیلیٹس اگر زیادہ مقدار میں کھائے جائیں تو یہ گردے کی پتھری کا سبب بن سکتے ہیں۔

’جو‘ ہر کسی کے لیے موزوں نہیں، کن لوگوں کو اسے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے؟

پھلوں کا رس

اگرچہ پھلوں کے رس میں غذائیت ہوتی ہے، لیکن ان میں قدرتی شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کی نیند میں خلل ڈال سکتی ہے۔ جوس میں فائبر کی کمی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے شوگر تیزی سے خون میں شامل ہوتی ہے اور توانائی کے اتار چڑھاؤ کا باعث بنتی ہے۔

مائیکروویو میں مچھلی کو دوبارہ گرم کرنا خرابی کا باعث کیوں ہے؟

کچا کھیرا اور چقندر

یہ ٹھنڈے کھانے ہاضمے کے قدرتی عمل کی رفتارکو سست کر سکتے ہیں، خاص طور پر شام کے وقت۔ ان سبزیوں میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہے، جو نیند میں خلل ڈال سکتا ہے۔ چقندر میں موجود قدرتی شکر بھی توانائی میں ہلکے اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔

رات کے وقت کھانے کا انتخاب آپ کی نیند کی کیفیت پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔ ماہرین نے کچھ ایسی غذاؤں کی نشاندہی کی ہے جو رات کے کھانے میں نہیں کھانی چاہئیں، کیونکہ یہ ہاضمہ کی مشکلات، گیس، اور نیند میں خلل پیدا کر سکتی ہیں۔

مصالحے دارکھانے

مصالحے معدے میں جلن کا باعث بن سکتے ہیں اور ایسڈ ریفلکس کو بڑھا سکتے ہیں، جس سے پیٹ میں تکلیف ہوتی ہے اور نیند میں خلل پڑتا ہے۔ یہ غذا رات کے وقت ہاضمے کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔

کافی، چائے اور چاکلیٹ

کافی، چائے اور چاکلیٹ میں کیفین کی مقدار ہوتی ہے جو اعصابی نظام کو متحرک کرتی ہے اوربے خوابی کی کیفیت پیدا کر سکتی ہے۔ یہ کیفین نیند کی کیفیت کو خراب کر سکتی ہے۔

سوئیٹ ڈشز

میٹھے کھانے جیسے میٹھے پکوان یا اسنیکس خون میں شوگر کی سطح کو بڑھا دیتے ہیں، جس سے توانائی کی سطح میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہےاور نیند میں خلل پڑتا ہے۔ میٹھے کھانے رات کے وقت توانائی کی سطح کو بڑھا کر نیند کو متاثر کر سکتے ہیں۔

فرائیڈ یا چکنائی والے کھانے

فرائیڈ یا زیادہ چکنائی والے کھانے ہضم کرنا مشکل ہوتے ہیں، اور یہ پیٹ میں اپھارہ یا بدہضمی کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ کھانے نیند کی کوالٹی کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

سٹرک پھل

سٹرک پھل جیسے سنترہ اور آم میں تیزابیت زیادہ ہوتی ہے، جو رات کے قریب کھانے سے تیزابیت یا سینے میں جلن کا سبب بن سکتے ہیں، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو ایسڈ ریفلکس کا شکار ہیں۔

پانی اور زیادہ کھانا

ماہرین غذائیت کا مزید کہنا کہ رات کے کھانے کے بعد زیادہ کھانا یا زیادہ پانی پینا نیند میں خلل ڈال سکتا ہے۔ یہ پیٹ میں دباؤ پیدا کر سکتا ہے اور نیند کی کوالٹی کو متاثر کر سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters