بڑی عید کی خوشیاں ہوں اور انٹرٹینمنٹ نہ ہو، یہ کیسے ممکن ہے؟ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن ”آج انٹرٹینمنٹ“ اپنے ناظرین کے لیے قہقہوں، طنز و مزاح، دلچسپ کہانیوں اور مزیدار پکوانوں سے بھرپور شاندار پروگراموں کی لائن اپ لے کر حاضر ہے۔ اداکار اپنی جاندار پرفارمنس سے ناظرین کا دل جیتیں گے، اور شائقین کو ملے گی بھرپور تفریح۔

عید کے پہلے روز رات 8 بجے پیش کیا جائے گا طنز و مزاح سے بھرپور ٹیلی پلے ”یہاں پارٹی ہو رہی ہے“، جس کی کہانی گھومتی ہے ایک ایسی ماسی کے گرد جس سے شادی کا وعدہ کیا جاتا ہے، لیکن پھر انکار ہو جاتا ہے۔ ہنسی، مزاح اور جذبات سے بھرپور یہ کہانی ناظرین کو خوب محظوظ کرے گی۔

اسی روز رات 9 بجے پیش کیا جائے گا دلچسپ ٹیلی پلے ”باکس آفس میں“، جہاں فلمی دنیا کے بدلتے رنگ اور رشتہ داریوں کے الجھتے دھاگے طنز و مزاح کے انداز میں دکھائے جائیں گے۔ یہ ڈرامہ فلمی چاشنی کے ساتھ ساتھ معاشرتی آئینہ بھی پیش کرے گا۔

عید کے دوسرے دن رات 9 بجے اسکرین پر جلوہ گر ہوگا ”سوشل بکرا“، جہاں سیلفیاں، ریلز اور بکروں کی دھوم مچے گی۔ یہ ڈرامہ نوجوانوں کی عید کی روایات کو جدید انداز میں پیش کرے گا، اور ناظرین کو قہقہوں سے لوٹ پوٹ کر دے گا۔

عید کے پہلے اور دوسرے دن سہ پہر 3 بجے ”عید آج کے ساتھ“ میں شوبز کے ستارے ہوں گے آج نیوز کے مہمان۔ یہ پروگرام ناظرین کو اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ جشنِ عید منانے کا موقع دے گا۔

جب بات عید کی ہو تو کھانوں کا ذکر نہ ہو، یہ ممکن نہیں! شیف جلال ”آج کا تڑکہ“ میں لذیذ ریسیپیز کے ساتھ عید کے تینوں دن شام 5 بجے موجود ہوں گے، تاکہ آپ کے عید کے دسترخوان میں مزید ذائقہ بھر سکیں۔

تو ہو جائیں تیار، قہقہوں، ذائقوں اور رنگوں بھری عید کی خصوصی نشریات کے لیے۔ عید کے تینوں دن، صرف آج انٹرٹینمنٹ پر!

More

Comments are closed on this story.