میرینیٹ کرنا صرف ذائقہ بڑھانے کا عمل نہیں بلکہ ایک سائنسی طریقہ ہے جو گوشت کی ساخت اور ذائقے دونوں کو بہتر بناتا ہے۔
چاہے آپ مزیدار کباب بنانا چاہتے ہوں یا لذیذ روسٹ کی تیاری کر رہے ہوں، اپنی پسندیدہ ڈش کو میرینیٹ کرنا ایک لازمی قدم ہے۔ جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ گوشت میں تمام ذائقے اور مصالحےیک جان ہو کر اچھی طرح جذب ہو جائے، جس سے ایک لاجواب ذائقہ پیدا ہوتا ہے۔
زیادہ کاربو ہائیڈریٹ کھانے سے جسم میں کیا ہوتا ہے؟
میرینیٹنگ کھانے پکانے کا ایک نہایت اہم مرحلہ ہے کیونکہ یہ نہ صرف ذائقوں کو بہتر بناتا ہے بلکہ گوشت کو بھی نرم کرتا ہے اور اس میں نمی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
نمک اس عمل کا ایک اہم جزو ہے جو گوشت سے اضافی نمی نکالنے اور اس کی ریشوں کو نرم کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ تیزابیت والے اجزاء جیسے لیموں کا رس، دہی یا سرکہ گوشت مزید نرم اور ذائقے دار بناتے ہیں۔ یہ تیزابی اجزا گوشت کے اندرونی حصے تک نہیں پہنچ پاتے، مگر بیرونی تہہ کو خوشبودار اور نرم بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
مائیکرو ویو خراب ہے؟ کھانا گرم کرنے اور جما ہوا کھانا تازہ کرنے کے 5 طریقے جانئے
مشہور اور ماہر شیف چکن کو میرینیٹ کرنے کے لیے چاول کے سرکہ، ساکے، سویا ساس، میرن اور سیزننگ کا خاص مرکب استعمال کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ چکن کو کم از کم 24 گھنٹوں کے لیے فریج میں میرینیٹ کرتے ہیں تاکہ بہترین ذائقہ حاصل ہو سکے۔ اس کے بعد، وہ اسے کمرے کے درجہ حرارت پر واپس لاتے ہیں۔
اب پاپ کارن کو میٹھے اور نمکین ذائقوں میں استعمال کریں
ماہرین نے اس سلسے میں کچھ اہم نکات شیئر کیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا میرینیشن گیم پوائنٹ پر ہے۔
ان کے مطابق میرینیٹ کرنے کے لیے ہمیشہ تازہ اشیا کا استعمال کریں۔اس میں کسی بھی قسم کا شارٹ کٹ نہیں ہونا چاہیے۔
ان کے نزدیک اس کا تعلق وقت سے نہیں ہے۔ ضروری نہیں وقت ہمیشہ ذائقہ لائے بلکہ صحیح تناسب اور مناسب مقدار میں تھورے اور کم عرصے کے لیے میرینیڈز بھی حیرت انگیز نتائج دے سکتے ہیں۔
خشک اور چکنائی پر مبنی میرینیڈز جیسے تیل یا دہی کے مرکب، گوشت کی سطح پر تیزابیت کے اثرات پیدا کرتے ہیں، اور یہ گوشت کو نرم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ تمام مسالے ڈالنے کے بعد گوشت کو دیر تک میرینیٹ کر کے رکھ دیا جائے، تاکہ تمام ذائقے مکمل طور پر جذب ہو سکیں۔
فریج سے گوشت نکال کر فورا پکانے سے گریز کریں، کیونکہ ذائقے کو مکمل طور پر پروسیس ہونے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔
کھانا بنانے کے ماہرین کا مشورہ ہے کہ زیادہ دیر تک میرینیٹ نہ کریں، کیونکہ بہت زیادہ تیزاب گوشت کو حد سے زیادہ نرم اور میٹھا کر سکتا ہے۔
اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیشہ میرینیٹ کرنے کے لیے فریج کا استعمال کریں، کمرے کے درجہ حرارت پر نہیں۔ کیونکہ فریج میں رکھا گوشت بہتر طریقے سے ذائقوں کو جذب کرتا ہے۔