پاکستانی ریپر طلحہ انجم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شہ سرخیوں میں ہیں، جب لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ان کی حالیہ پرفارمنس کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طلحہ انجم اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک ہجوم میں سے کسی نے پانی کی بوتل ان کی طرف پھینکی۔

عروب کی ذو معنی پوسٹ نے ڈکی بھائی کو کٹہرے میں لا کھڑا کردیا

طلحہ نے فوراً اس صورتحال کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا، ”کسی نے یہ بوتل مجھے شادی کی پروپوزل دے کر پھینکی ہے۔ اگر تم میں ہمت ہے تو اسٹیج کے قریب آ کر صحیح طریقے سے پروپوز کرو۔“

اس کے بعد انہوں نے ہجوم میں چھپے ہوئے شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ”آ جا بیٹے۔“

جب وہ شخص اسٹیج کی طرف آیا، طلحہ کی سکیورٹی فورس نے اُسے بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیا، جس کے بعد سکیورٹی اُسے بیک اسٹیج لے گیا۔

اس موقع پرطلحہ انجم جذباتی ہو گئے اور حاضرین سے کہا، ”میں عام طور پر ایسا نہیں کرتا، مگر خود کو میری جگہ رکھ کر سوچو۔ میں یہاں پرفارم کرنے آیا ہوں، اور اگر میری بے عزتی کی جائے تو کیا مجھے خاموش رہنا چاہیے؟“

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء کا اظہار کیا گیا ہے۔

بعض افراد نے طلحہ انجم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو عزت دینی چاہیے اور انہیں اس طرح کی بے عزتی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، جبکہ کچھ نے طلحہ کے ردِعمل کو زیادہ اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔

وہ پاکستانی سلیبریٹیز جو آپس میں بہترین دوست ہیں

بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ پاکستان میں کنسرٹس کی انتظامی مسائل پر سوالیہ نشان ہے اور اس طرح کے واقعات کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب طلحہ انجم کو کنسرٹ کے دوران مشکلات کا سامنا ہوا ہو۔ اس سے قبل اسلام آباد میں بھی ایک شو کے دوران کسی نے پانی کی بوتل پھینکی تھی، جس پر طلحہ نے پرفارمنس روکی اور مداح کو چیلنج کیا کہ وہ اس کے چہرے پر بوتل پھینکے۔

باوجود اس کے کہ وہ غصے میں تھے، طلحہ نے اپنے مداحوں کے لیے آخری گانا پرفارم کیا۔

اس تازہ واقعے پر طلحہ انجم یا ان کی ٹیم کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، لیکن ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچا دی ہے، اور اس کا تذکرہ کنسرٹ کلچر اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی ہو رہا ہے۔

More

Comments
1000 characters