نجی مارننگ شو ہوسٹ و اداکارہ ندا یاسر کے نو میک اپ لُک نے صارفین کو نہ صرف دنگ کردیا بلکہ انکی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

حال ہی میں ندا یاسر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہیں کراچی کے ایک مقامی مارکیٹ میں خریداری کرتے دیکھا گیا۔

معاشرتی دباؤ نے والدہ کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا، اذان سمیع خان

ویڈیو کلپ میں ندانے سیاہ جوڑا اور چادر زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ چشمہ لگائے دکان دار سے بھاؤ تاؤ کرنے میں مصروف نظر آئیں، اداکارہ کو پونی ٹیل باندھے دیکھا گیا اس دوران انہوں نے اپنا لُک بالکل سادہ رکھا ہوا تھا اور ان کا چہرہ کسی بھی قسم کے میک اپ سے عاری تھا ۔

ویڈیو کو خود دکان دار نے ریکارڈ کرکے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی جس میں انکی سادگی دیکھ کرمداح حیران ہوگئے۔

معاذ صفدر کا اپنی اہلیہ کو عظیم الجثہ تحفہ دینا مہنگا پڑگیا

کچھ صارفین نے ندا کی سادگی اور قدرتی حسن کی تعریف کی جبکہ کئی لوگ ایسے تھے جو انہیں بھارتی اداکارہ کاجول سے مشابہت دیتے نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ،’عمر کے حساب سے اتنی بھی بری نہیں لگ رہیں، خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘

نورے ذیشان کا اسکول کی تلخ یادوں کا انکشاف

ایک اور صارف نے لکھا کہ،’یہاں وہ کاجول جیسی لگ رہی ہیں۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’بغیر میک اپ کے بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘

جبکہ کچھ صارفین ندا کی تبدیلی پر حیران رہ گئے اور ایک نے یہاں تک لکھاکہ’براہ کرم تصدیق کریں کہ یہ ندا یاسر ہی ہیں؟’

ندا یاسر گزشتہ کئی سال سے شوبز کی دنیا سے جڑی ہوئی ہیں اور شادی بھی اسی شعبے سے تعلق رکھنے والی فیملی میں کی۔

انہوں نے سال 2002 میں اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر نواز سے پسند کی شادی کی جن سے انکے دو بیٹے فرید، بالاج اور ایک بیٹی صلہ ہیں۔

انہوں نے شوبز کیساتھ ساتھ فیشن ڈیزائننگ کا کام بھی شروع کیا ہے اور وہ اپنے چھوٹے سے برانڈ کے لیے خوبصورت ڈیزائنز بھی خود بناتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters