پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اور ماڈل حفصہ بٹ نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی میں شراب نوشی سے مکمل پرہیز اورمالی استحکام کو لازمی قراردے دیا۔

حفصہ بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوکراپنی تعلیم، کیریئر کے انتخاب کی اہمیت پر بات کی۔ اس دوران، انہوں نے اپنے مستقبل کے شوہر کے لیے کچھ منفرد خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

سنیتا مارشل نے شوبز کریئر کی ابتدا سے قبل اپنے خاندان کی مشکلات سے پردہ اٹھایا

حفصہ بٹ نے اپنی شوہر کے لیے کچھ خاص خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایک غیرمعمولی شرط یہ ہے کہ ان کا شوہر شراب نوش نہ ہواور اس کی تمام توجہ اپنے کام پر مرکوز ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب یہ محسوس کرتی ہیں کہ مرد اکثر شراب پیتے ہیں، اور یہ عادت ایک ایسا چکر پیدا کرتی ہے جس میں مرد ہر رات باہر شراب پیتا ہے جبکہ عورت گھر پر ہوتی ہے۔

معاذ صفدر کا اپنی اہلیہ کو عظیم الجثہ تحفہ دینا مہنگا پڑگیا

حفصہ نے مزید کہا کہ انہوں نے خواتین کو ایسے مردوں سے اس امید پر شادی کرتے دیکھا ہے کہ وہ تبدیل ہو جائیں گے، مگر ایسا کبھی نہیں ہوتا۔ اسی لیے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر شراب نوش نہ ہو، کیونکہ یہ تعلقات میں دھوکہ دہی اور غیر قانونی تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔

حفصہ بٹ نے اپنے مستقبل کے شوہر کے لیے ایک اور اہم شرط رکھی، وہ یہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ مالی طور پر مستحکم ہو۔ انہوں نے کہا کہ شوہر کو انتہائی امیر ہونے کی ضرورت نہیں، لیکن وہ مالی طور پر ان سے بہتر ہو۔

عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب علی کے جذباتی گانے کی ویڈیو وائرل

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عام سی زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور انہیں عیش و عشرت اوربہت زیادہ لگژریز کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

More

Comments
1000 characters