بیریز جلد خراب ہو جاتی ہیں؟ لیکن اب نہیں! اگر آپ بھی ہر بار مہنگی اسٹرابیریز، رسبیریز یا بلو بیریز لے کر آتے ہیں اور دو دن بعد ہی فریج سے بدبو یا پھپھوندی کی شکایت ہونے لگتی ہے تو اس مسئلے کا شکار آپ اکیلے نہیں ہیں۔ آئیے ریڈٹ کی ایک حیران کن پوسٹ سے ہم آپ کو بیریزایک ہفتے سے بھی زیادہ تقریبا 10 دن تاک تازہ رکھنے کا آسان سا طریقہ بتاتے ہیں۔
مزیدار بات یہ ہے کہ اس پر فوڈ ایکسپرٹس نے بھی اپنی رائے دی اور کئی گھریلو ٹپس شیئر کیں جو آپ کی بیریز کو خراب ہونے سے بچا سکتی ہیں. چاہے آپ فروٹ لوور ہوں، یا اپنے بچوں کے لیے روزانہ تازہ پھل محفوظ رکھنا چاہتے ہوں – یہ پوسٹ خاص آپ کے لیے ہے۔
بیریز کو تازہ رکھنے کے لئے سب سے پہلے رسبیریز کو اچھی طرح دھولیں اور اس کے بعد کچن کاغذی تولیے سے انہیں خشک کرلیں۔
جنہیں آپ سبزیاں سمجھ کر کھاتے ہیں، درحقیقت پھل ہیں
اب ایک ’ایئر ٹائٹ گلاس کنٹینر‘ لیں اور اس میں یہ خشک کی ہوئی بیریز رکھ دیں۔ اور یہ بیریز رکھنے سے پہلے جارکی تہہ میں ایک کاغذی تولیہ بچھا دیں اس کے بعد بیریز رکھیں جار میں اور پھر یہ جار فریج میں رکھ دیں۔ یہ طریقہ آپ کی بیریز کو نو سے دس بھی تازہ رکھے گا۔
آئیے کچھ اور طریقے بھی آپ کو بتاتے ہیں۔
سرکہ کے زریعے بیریز کو محفوظ رکھنا
ایک صارف کے طریقہ کار کے مطابق بیریز کو سرکے سے دھو کر محفوظ کرنا بھی بہتر تریقہ ہے۔ اس طریقے میں آپ ’ایک حصہ سفید سرکہ اور چار حصے پانی ملا کر بیری کو دھوئیں، بیس منٹ بھگوئیں، پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، اب یہ بیریز لمبے عرصے تک تازہ رہیں گی۔‘
اس کے علاوہ بیکنگ سوڈے کا استعمال بھی آپ اس مقصد کے لئے کر سکتے ہیں۔ پانی میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا شامل کریں، یہ جراثیم اور پھپھوندی کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ 6 غذائیں آپ کو ذیابطیس سے بچا سکتی ہیں
گرم پانی میں بیری کو دھونا بھی کارآمد ہے – بیری جلد خراب نہیں ہوتیں۔
کچھ لوگ بیری کو بالکل نہیں دھوتے، بس اصل پیکنگ کے ساتھ زپ لاک بیگ میں رکھ دیتے ہیں۔
ماہر غذائیات اور اسٹوریج کے ماہر کا کہنا ہے کہ بیری کی حفاظت کا سب سے مؤثر طریقہ ان کی نرمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسٹور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیریز کو صرف کھانے سے پہلے دھوئیں، پہلے سے دھونے سے نمی رہ جاتی ہے اور وہ جلد خراب ہوتی ہیں۔ اسکے ساتھ ہی یہ احتیاط بھی رکھیں کہ نرمی سے پانی میں بھگوئیں، نلکے کے نیچے دھونا بیری کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
بعد میں کھانے کیلئے پھلوں کو فریز کیسے کریں؟ صحیح طریقہ جانئے
کسی برتن میں رکھ کر ہلکے پانی سے دھونا بہتر ہے۔ اس سے صفائی بھی ہوتی ہے اور ساخت بھی محفوظ رہتی ہے۔ اور پیپر ٹاول والے ایئرٹائٹ کنٹینر میں رکھیں اور فریج میں اسٹور کریں اور زیادہ تہہ نہ لگائیں۔
آپ کوئی بھی طریقہ اپنائیں اہم بات یہی ہے کہ نرمی، صفائی، اور نمی سے بچاؤ۔