سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو کلپ نے سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے حوالے سے ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں۔ یہ وہی اسمارٹ فون ہے جو اپنی خطرناک بیٹری کے باعث دنیا بھر میں بدنام ہو چکا ہے اور امریکہ میں پرواز کے دوران مکمل طور پر بین (ممنوع) ہے۔

ٹک ٹاکر کے۔ شون بروئر (@malckbro) نے ایک ایئرپورٹ پر لگے وارننگ بورڈ کی ویڈیو بنائی جس پرانگریزی میں سخت انسٹرکشنز لکھی تیں جس کا ترجمہ یہ ہے!

’ایف اے اے کی طرف سے ممنوعہ شے، سام سنگ گلیکسی نوٹ 7، کوئی بھی فرد اس فون کو اپنے ساتھ، ہینڈ کیری یا چیک ان بیگ میں امریکہ کے اندر، باہر یا اندرونی پروازوں پر نہیں لے جا سکتا۔‘

ریڈ می کے اسمارٹ فونز اب قسطوں پر دستیاب، بینک کا بنا سود قرض دینے کا اعلان

امریکی ٹرانسپورٹ اداروں نے اس فون پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ امریکی محکمہ برائے ٹرانسپورٹیشن، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر ایک ہنگامی حکم جاری کیا جس کے مطابق گلیکسی نوٹ 7 کو فضائی سفر میں ساتھ لے جانا ممنوع ہے۔

یہ خبر دیکھ کر کئی لوگ حیران ہو گئے۔ کچھ نے تبصرہ کیا، ’یہ فون کیوں بین ہے؟‘ تو کسی نے مذاق میں کہا، ’میں تو یہ ویڈیو اپنے گلیکسی نوٹ 7 پر ہی دیکھ رہا ہوں!‘ ایک اور صارف نے نشاندہی کی، ’یہ فون 2016 کا ہے، اب تقریباً 10 سال پرانا ہو چکا ہے، اسے تو ویسے بھی کوئی استعمال نہیں کرتا۔‘

ایک صارف نے بتایا، ’یہ فون اپنی بیٹری کے مسائل کے باعث مشہور ہے، جو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے آگ پکڑ سکتی ہے۔ انٹرنیٹ پر اس کے درجنوں ویڈیوز موجود ہیں۔‘

اسمارٹ فون خریدتے ہوئے یہ 5 فیچرز ضرور دیکھیں

یاد رہے، 2016 میں سام سنگ نے خود اس مسئلے کو تسلیم کیا تھا۔ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ کچھ فونز میں بیٹری سیل کا مسئلہ پایا گیا ہے اور اب تک دنیا بھر میں 35 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ صارفین کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے گلیکسی نوٹ 7 کی فروخت بند کر دی تھی۔

اسی سے متعلق ایک اور خبر یہ ہے کہ حال ہی میں امریکی ٹرانسپورٹ ادارے نے ایک اور سفری شے ’پاور بینکس اور چارجنگ کیسز‘ جیسے تمام آلات جن میں لیتھیم آئن یا لیتھیم میٹل بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں ان پر پر بھی پابندی لگا دی ہے تاکہ سفر کو مکمل محفوظ بنایا جائے۔

More

Comments
1000 characters