ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ نے کہا ہے کہ وہ ٹام کروز کے ساتھ دوبارہ اسکرین شیئر کرنے پر تب ہی راضی ہوں گے جب ٹام کروز کے اسٹنٹس آسمان کی بجائے زمین پر ہوں۔
پٹ جو اس وقت اپنی آنے والی ایف ون ریسنگ فلم کی تشہیر کر رہے ہیں، نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ وہ طیارے سے لٹک کر یا اسی طرح کے خطرناک اسٹنٹس کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
62 سال کی عمر میں بھی فٹ رہنے کیلئے ٹام کروز کیا کھاتے ہیں؟
پٹ نے ہنستے ہوئے کہا: ”میں ٹام کروز کے ساتھ جہاز سے لٹکنے والا سین نہیں کروں گا۔“
پٹ نے مزید کہا کہ وہ تبھی کروز کے ساتھ دوبارہ کام کریں گے جب کروز کوئی ایسا پروجیکٹ کرے جو زمین پر ہو۔
ٹام کروز کی نئی اُڑان: ایکشن کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
ٹام کروز کو خطرناک اسٹنٹس کرنے کا شوق ہے، خاص طور پر مشن: امپاسبل سیریز میں جہاں اسکائی ڈائیونگ، ہیلی کاپٹر اُڑانا اور بلند و بالا عمارتوں پر چڑھنا معمول کی بات ہے۔
بریڈ پٹ اور ٹام کروز نے 1994 میں ریلیز ہونے والی گوتھک کلٹ کلاسک انٹرویو وِد دی ویمپائر میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ شوٹنگ کے دوران ان کی دشمنی صرف اسکرین تک محدود نہیں رہی، بلکہ دونوں نے گولف کارٹس کی ریس بھی لگائی۔
جوتے پر پاؤں رکھنے والی مداح کے ساتھ ٹام کروز کے سلوک نے سب کو حیران کر دیا
پٹ نے اعتراف کیا کہ: ”ہم نے گوکارٹس کی ریس لگائی تھی، آخر میں وہ جیت گیا اور مجھے ہار ماننی پڑی۔“
اگرچہ ان کے درمیان مزاحیہ مقابلہ تھا، لیکن ایک دوسرے کے لیے عزت اور محبت بھی واضح ہے۔ اس بات کا اظہار ٹام کروز نے پاراماؤنٹ کے ایک ایونٹ میں بریڈ پٹ کی ڈرائیونگ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کیا تھا۔
بریڈ پٹ نے اپنی آنے والی ایف ون فلم کے بارے میں بھی کچھ خاص باتیں شیئر کیں۔ پٹ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کار میں بیٹھنے سے پہلے بائیں طرف سے داخل ہوتے ہیں، اور پہلے بائیں پاؤں کا جوتا اور پھر بائیں ہاتھ کا دستانہ پہنتے ہیں۔
فلم ایف ون 27جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس میں ڈیمسن ایڈرس، جاویئر بارڈم، کیری کینڈن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔
بریڈ پٹ نے اپنی گرل فرینڈ اینیس ڈی رامون کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے انہیں ایف ون ریسنگ سے متعارف کرایا: ”وہ یورپی ہیں، اس لیے انہوں نے مجھے اس کھیل کا شوق لگایا۔“