پاکستان کی سینیئر اور ورسٹائل اداکارہ شائستہ جبیین نے شادی نہ کرنے کا اصل سبب بتادیا۔

حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شادی کے بارے میں کئی اہم باتیں شیئر کیں۔

حفصہ بٹ کن خصوصیات کا حامل شریک حیات تلاش کر رہی ہیں؟

کئی ڈراموں میں ماں یا ساس کے کرداروں میں نظرآنے والی شائستہ جبین نے بتایا کہ انہوں نے کبھی فلموں میں کام نہیں کیا کیونکہ انہیں رومانوی مناظر ادا کرنے میں دقت پیش آتی تھی۔

شائستہ جبیین نے کہا، ”میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ میں کسی ایسے مرد کے ساتھ رومانوی مناظر ادا کروں جس سے میرا کوئی ذاتی تعلق نہ ہو۔ میں نے فلموں میں کام کرنے کی پیشکشیں قبول نہیں کیں کیونکہ فلمی رومانس ہمیشہ غیر حقیقت پسندانہ ہوتا ہے اور میں اس قسم کی اداکاری نہیں کر سکتی تھی۔“

سنیتا مارشل نے شوبز کریئر کی ابتدا سے قبل اپنے خاندان کی مشکلات سے پردہ اٹھایا

شائستہ جبیین کی زندگی میں یہ ایک اہم پہلو ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان کی ضروریات کو مقدم رکھا اور ذاتی زندگی میں شادی کی بجائے اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کی۔

انہوں نے اپنی زندگی کے اس فیصلے کو وقت کی تبدیلیوں اور حالات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ، میرے والد جب بہت چھوٹے تھے تب انتقال کر گئے اور میں اپنے خاندان کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔ اس دوران وقت گزر گیا اور پھر شادی کا وقت نہ آیا۔ میں ہمیشہ اپنے والدین کی پسند سے شادی پر یقین رکھتی تھی، لیکن میری زندگی میں ایسا کوئی موقع نہیں آیا۔

عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب علی کے جذباتی گانے کی ویڈیو وائرل

انہوں نے مزید کہا،”جب بھی میں شادی شدہ جوڑوں کو دیکھتی ہوں جو اکثر جھگڑوں میں مبتلا رہتے ہیں، مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میں نے کبھی شادی نہیں کی اور میں سنگل ہوں۔“

More

Comments
1000 characters