پاکستان کے دو مشہور ڈیجیٹل کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ربیکا خان اور حسین ترین کی جوڑی بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے۔
حسین ترین نے اپنی منگیتر ربیکا خان کے ساتھ شادی کی تاریخ کا انکشاف ایک منفرد ویڈیو کلپ کے ذریعے شیئرکیا۔جو انسٹاگرام پر وائرل ہو گیا۔
معاذ صفدر کا اپنی اہلیہ کو عظیم الجثہ تحفہ دینا مہنگا پڑگیا
اس ویڈیو میں دونوں ایک نئی گاڑی میں سوار ہو کر پُل پر سفر کرتے نظر آ رہے ہیں، جہاں حسین ترین گاڑی کی چھت پر پر سکون انداز میں لیٹے ہیں، اور ربیکا خان سفید لباس میں گاڑی کے اوپردیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ویڈیو کا آغاز ایک خوبصورت ڈرون ریکارڈنگ سے ہوتا ہے، جس میں حسین اور ربیکا کی محبت بھری تصویر منظر پر آتی ہے۔ ویڈیو کے اختتام میں ایڈیٹنگ کے ذریعے حسین اور ربیکا کے نام اور ان کی شادی کی تاریخ کو خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی مہندی کی تصاویر وائرل
اس ویڈیو نے نہ صرف ان کی محبت کی جھلکیاں دکھائیں بلکہ اس بات کا بھی اعلان کیا کہ دونوں کی شادی 25 جون 2025 کو ہوگی۔
حسین نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ”دو روحیں، ایک پیار“، جس سے ان کی محبت اور شادی کی خوشی کا واضح پیغام ملتا ہے۔
اس منفرد انداز میں شادی کی تاریخ کا انکشاف کرتے ہوئے، حسین اور ربیکا نے اپنے مداحوں کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑائی ہے اور ٹک ٹاک کے لاکھوں مداحوں نے انہیں شادی کی خوشیوں کی پیشگی مبارکباد دی ہے۔
مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹتے ہوئے دھماکا
یاد رہے کہ اس خوبصورت جوڑے نے گزشتہ سال جون میں منگنی کی تھی. 25 اپریل 2025ء کو ربیکا خان کے گھر پر دونوں کی شادی کی تاریخ طے ہونے کی پروقار اور خوشگوار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔