ایک حالیہ امریکی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ آم کا باقاعدہ استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر ان خواتین میں جو موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر جیسے مسائل کا شکار ہیں۔

یہ تحقیق خاص طور پر 50 سے 70 سال کی خواتین پر کی گئی، جو کہ ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ جیسے دل کے مسائل سے متاثر تھیں۔

پھل یا سبزیاں: وزن کم کرنے کیلئے کون سا جوس زیادہ فائدہ مند ہے؟

امریکہ میں کی جانے والی اس تحقیق میں 2 ہفتے تک 350 گرام آم روزانہ کھانے کی ہدایت دی گئی۔ خون کے نمونوں کی جانچ سے یہ بات سامنے آئی کہ آم کے استعمال کے صرف دو گھنٹے بعد سسٹولک بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آئی۔

اس کے علاوہ، شریانوں کی سختی میں بھی بہتری دیکھی گئی اور خواتین کے کولیسٹرول کی سطح میں اوسطاً 13 پوائنٹس کی کمی آئی۔

آپ گھٹنے کے درد سے بے چین ہیں تویہ غذائیں کھائیں اور درد کو کم ہوتا محسوس کریں

تحقیق میں بتایا گیا کہ آم میں موجود فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور پولی فینولز دل کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ اجزاء خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں اور شریانوں کی لچک کو بڑھاتے ہیں، جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

تحقیق کے دوران خواتین کو سفید روٹی کے ساتھ آم کھانے کو بھی کہا گیا تھا تاکہ ان کے خون میں شوگر کی سطح کا موازنہ کیا جا سکے۔ یہ دیکھا گیا کہ آم کھانے سے خون میں شکر کی سطح میں بہت کم اضافہ ہوا، جب کہ سفید روٹی کے مقابلے میں آم کا اثر قدرے بہتر تھا۔

پیسہ کم ہے لیکن اچھا کھانا ہے؟ جانئے یہ زبردست بجٹ فرینڈلی ریسیپیز

آم میں موجود فائبر اور پولی فینولز دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔ اس کے علاوہ، آم شریانوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے، جس سے بلڈ پریشراور کولیسٹرول کی سطح پر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

محققین نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ یہ تحقیق ایک محدود گروپ پر کی گئی تھی اور ان نتائج کو مزید وسیع اور طویل مدتی تحقیق کے ذریعے مختلف آبادیوں میں جانچنے کی ضرورت ہے۔

یہ تحقیق اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ آم کا روزانہ استعمال بزرگ خواتین میں دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔

غذائی اجزاء سے بھرپور یہ پھل نہ صرف ذائقے میں مزیدار ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد کا حامل ہے۔

More

Comments
1000 characters