پاکستان کی معروف اداکارہ اور انفلوئنسر میرب علی نے بالآخر اپنے اور عاصم اظہر کی علیحدگی پر خاموشی توڑ دی۔
تین سالہ تعلقات کے بعد اچانک دونوں کے درمیان فاصلے پیدا ہو گئے، جس کے بعد عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اس علیحدگی کا اعلان کیا، لیکن دونوں نے اس معاملے کی وجوہات پر کبھی بھی عوامی طور پر بات نہیں کی۔
عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب علی کے جذباتی گانے کی ویڈیو وائرل
میرب علی، جو کہ عاصم اظہر کے ساتھ اپنے رشتہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں، نے حالیہ دنوں میں مختلف عوامی تقریبات میں حصہ لیا اور اپنے مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
اس دوران ان کے چاہنے والے مسلسل ان سے علیحدگی کی وجوہات کے بارے میں سوالات کرتے رہے، جن کا میرب نے جواب نہیں دیا تھا۔
حفصہ بٹ کن خصوصیات کا حامل شریک حیات تلاش کر رہی ہیں؟
اب میرب علی نے اپنے انسٹاگرام پر دو اسٹوریز کے ذریعے پہلی بار اس موضوع پر کھل کر بات کی ہے۔
میرب علی نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’کسی نے ان سے پوچھا کہ وہ اپنی سائیڈ کی کہانی کیوں نہیں بتا رہیں؟انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا، ”اللہ کو میری سچائی کا علم ہے اور یہ میرے لیے کافی ہے۔“
میرب کا یہ پیغام اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتی، بلکہ صرف اس بات پر اطمینان رکھتی ہیں کہ اللہ ان کے ساتھ ہے۔
سنیتا مارشل نے شوبز کریئر کی ابتدا سے قبل اپنے خاندان کی مشکلات سے پردہ اٹھایا
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے۔ ایک طرف جہاں کچھ صارفین نے ان کی باتوں کو سراہا، وہیں کچھ نے تنقید بھی کی۔
ایک صارف نے لکھا، ”یہ ہماری ذاتی زندگی کا مسئلہ نہیں، کیوں اس پر اتنی توجہ دی جا رہی ہے؟“ جبکہ دوسرے نے کہا، ”انفلوئنسرز اپنی ذاتی زندگی کو اتنی باریکی سے سوشل میڈیا پر کیوں دکھاتے ہیں؟“ ایک اور نے یہ بھی کہا کہ میرب علی کا یہ پیغام صرف ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
دوسری طرف، میرب علی نے اس تمام بحث کے باوجود اپنی زندگی کی نئی سمت اختیار کر لی ہے اور وہ اپنے کیریئر میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ وہ اپنے کام میں سرگرم ہیں اور اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔