پاکستان کی مشہور اداکار جوڑی صنم سعید اور محب مرزا نے بالآخر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا، جس کا نام ”ولی حسن مرزا“ رکھا گیا ہے۔

اداکار جوڑی نے اس خوشی کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا، ”خوشی اور شکر کے ساتھ ہم اپنے بیٹے ولی حسن مرزا کی آمد کا استقبال کرتے ہیں، پیار کے ساتھ محب اور صنم“۔

میرب علی نے عاصم اظہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

اس پوسٹ کے ذریعے یہ بھی انکشاف ہوا کہ ان کا بیٹا 18 مئی 2025 کو پیدا ہوا، یعنی اس وقت وہ ایک ماہ کا ہو چکا ہے۔

صنم سعید اور محب مرزا نے اپنی شادی کے بعد اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے کافی حد تک دور رکھا تھا۔

مشی خان نے فنکاروں کی عمر پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

صنم سعید نے 2021 میں محب مرزا سے شادی کی، اور 2023 میں ان کے رشتہ کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ صنم نے مارچ 2023 میں اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی، لیکن اس کے بعد انہوں نے اس بارے میں مکمل خاموشی اختیار کر لی۔

گزشتہ ماہ ’مدرز ڈے‘ کے موقع پر صنم نے اپنی حاملہ ہونے کی خبر دی تھی، جس کے بعد ان کی پوسٹس زیادہ تر ان کے ڈرامے ”دوسرا چہرہ“ اور ٹی وی پر واپسی سے متعلق تھیں۔

شائستہ جبین نے شادی کیوں نہیں کی؟ جانئے اصل وجہ

محب مرزا نے بھی اس دوران اپنے نئے پروجیکٹ ”سنو روشنی کیا کہتی ہے“ سے متعلق پوسٹس شیئر کی تھیں، لیکن بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے دونوں خاموش تھے۔

20 جون 2025 کو انہوں نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشی کی خبر شیئر کی۔

صنم سعید اور محب مرزا کی اس خوشی کے موقع پر ان کے مداحوں، دوستوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

ادکارہ ماورا حسین نے اپنے کمنٹس میں ”بہت پیارا نام“ کہا جبکہ سابقہ اداکارہ عاشہ عقبہ ملک نے صنم کے ننھے بیٹے کو دیکھنے کی بے تابی کا اظہار کیا۔

More

Comments
1000 characters