کارن فلور یا مکئی کا نشاستہ کھانے کی چیزوں کو گاڑھا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہ شوربے اور سوپ۔ یہ مکئی کا شیرہ بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جو زیادہ تر بیکرز اور کنفیکشنرز کے کام آتا ہے۔ لیکن اس کے استعمال سے آپ کی صحت کو کچھ ایسی مشکلات ہو سکتی ہیں جن سے آپ بے خبر ہیں۔

کارن فلورایک پروسیسڈ اور ریفائنڈ غذا ہے جو غذائیت سے خالی ہوتی ہے کیونکہ اس میں وٹامنز، معدنیات اور فائبر نہیں ہوتے۔

اپولو اسپیکٹرا اسپتال کی ماہر غذائیت، منجلا سری دھار کا کہنا ہے کہ ”کارن فلور عموماً زیادہ تر لوگوں کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے جب اسے اعتدال کے ساتھ متوازن غذا کے حصے کے طور پر استعمال کیا جائے۔ تاہم، یہ ایک پروسیسڈ اور ریفائنڈ غذا ہے جس میں وٹامنز، معدنیات اور فائبر کی کمی ہوتی ہے۔“

10 سال تک ایک ہی تھرماس کا مسلسل استعمال کرنے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

مزید برآں، کارن فلور کا گلیسیمک انڈیکس بہت زیادہ ہوتا ہے، جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مناسب نہیں ہوتا۔ یہ دل کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، میٹابولک مسائل پیدا کر سکتا ہے اور اگر اس کا استعمال اعتدال سے زیادہ کیا جائے تو خون کی شکر کی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔

کارن فلور کا محفوظ استعمال کتنا ہے؟ اس کے متعلق ماہرین کا کہنا کہے کہ عام طور پر 1-2 چمچ ایک مناسب مقدار ہے اور اسے کبھی کبھار متوازن غذا کا حصہ بنا کر کھانا زیادہ تر لوگوں کے لیے محفوظ ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں سیب کی سطح پر چھوٹے چھوٹے نقطے کیوں ہوتے ہیں؟

اگر زیادہ مقدار میں مکئی کے نشاستے کا استعمال کیا جائے تو یہ صحت کے مسائل جیسے کہ نظام ہاضمہ میں خلل، وزن کا بڑھنا یا خون کی شکر کی سطح میں بے ترتیبی پیدا کر سکتا ہے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

غذائیت کے ماہرین مکئی کے نشاستے کے کچھ اچھے متبادل تجویز کرتےہیں۔

4 ہزار سال پرانی بستی میں 10 فٹ نیچے دبے ہوئے نوڈلز سے بھرا پیالہ دریافت

گاڑھا کرنے کے لیے

آلو کا نشاستہ اور چاول کا آٹا ایسے اجزاء ہیں جو آپ کی ڈش کو گاڑھا اور مزیدار بنا سکتے ہیں۔

چیزوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے

انڈے، چیا کے بیج اور فلیکس سیڈز بہترین چیزیں ہیں جو بیکنگ میں استعمال کی جا سکتی ہیں تاکہ آپ کے اجزاء آپس میں جڑے رہیں۔

استحکام کے لیے

جیلیٹن اور پیکٹن استعمال کر کے کھانے کی چیزوں کو زیادہ وقت تک تازہ رکھا جا سکتا ہے۔

اس طرح کے متبادل آپ کے کھانوں کو نہ صرف صحت بخش بناتے ہیں بلکہ ان کے استعمال سے آپ زیادہ غذائیت حاصل کر سکتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters