کافی صرف ایک مشروب نہیں، بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک روزمرہ کی عادت، اور دن کی شروعات کا اہم حصہ ہے۔ لیکن اب نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی صرف نیند بھگانے یا توانائی فراہم کرنے تک محدود نہیں، بلکہ یہ آپ کی زندگی بھی طویل کر سکتی ہے، بشرطیکہ آپ اسے درست طریقے سے استعمال کریں۔
امریکہ کی مشہور یونیورسٹی ٹفٹس (Tufts University) کے ماہرین نے ایک طویل مدتی تحقیق کی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایک یا دو کپ کیفین والی کافی پینے سے موت کے خطرے میں 14 فیصد کمی دیکھی گئی، خاص طور پر دل کی بیماریوں سے متعلق۔
بچوں کی چائے یا کافی پینے کی صحیح عمر کیا ہے؟
46 ہزار افراد پر کی گئی تحقیق
یہ تحقیق 1999 سے 2018 تک امریکہ میں 46,000 بالغ افراد پر کی گئی جنہوں نے اپنی خوراک اور مشروبات سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ ماہرین نے ان کے کافی پینے کے انداز کو موت کے ریکارڈ سے ملا کر نتائج اخذ کیے۔
تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ڈی کیفیینیٹڈ کافی یعنی ’بغیر کیفین والی کافی‘ نے وہی فائدے نہیں دکھائے۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ تحقیق میں ایسے افراد کی تعداد کم تھی جو ڈی کیفیینیٹڈ کافی پیتے تھے، اس لیے حتمی نتائج اخذ نہیں کیے جا سکے۔
تاہم اس تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ جو لوگ بلیک کافی یا ’انتہائی کم مقدار میں چینی اور دودھ‘ کے ساتھ کافی پیتے ہیں، ان کی صحت پر کافی کے فائدہ مند اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔
کافی کے ساتھ یہ 5 دوائیں ہرگز نہ کھائیں
46 ہزار بالغ افراد پر کی گئی تحقیق بتاتی ہے کہ ایک کپ کافی روزانہ 16 فیصد موت کا خطرہ کم کرسکتی ہے اور دو سے تین کپ روزانہ 17 فیصد۔
کافی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والے اجزاء انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کی کافی میں چینی، کریم، فلیورڈ سیرپ، یا دیگر مٹھاس والے اجزاء شامل ہوں تو یہ فائدے نقصان میں بدل سکتے ہیں۔