ہانیہ عامر کی کامیابی ،سردار جی 3 میں کردار اور عاصم اظہر کے لائیک نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے کیریئر میں کئی سنگ میل عبور کیے ہیں اور اب وہ اس مقام پر پہنچ چکی ہیں کہ کوئی بھی چیز ان کی کامیابی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

دلجیت کا ہانیہ عامر اسٹارر فلم ’سردار جی‘ بھارت میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان

بھارتی فلم سردار جی 3 کا ٹریلراس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کی بھارتی فلم سردار جی 3 کے تنازعے اور پاک بھارت کشیدگی کے باوجود ریلیز ہونے والی اس بھارتی فلم میں اہم کردار ہے۔

رواں سال فروری میں ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ہانیہ سردار جی 3 کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

نمیر خان کی ڈریم گرل کون؟ اداکار نے بتادیا

ہانیہ نے اس حوالے سےخاموشی اختیار کی ۔ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں اور اپنے منی وی لاگ انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہیں لیکن ان وی لاگ میں بھی انہوں نےکبھی فلم کی کاسٹ کا ذکر نہیں کیا۔

مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تو یہ خبریں سامنے آئیں کہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔ لیکن 22 جون کی رات، سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز کیا گیا اور اس پورے ٹریلر میں ہانیہ کا کردار نمایاں رہا۔

فلم میں ہانیہ عامر کی صرف گیسٹ اپیئرنس ہی نہیں دکھائی گئی بلکہ انہوں نے ایک معاون کردار بھی نبھایا ہے۔

سجل علی کو ڈرامے میں منگنی کا لباس دوبارہ پہننا مہنگا پڑگیا

ٹریلر کی ریلیز کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے فینز اور پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے لگیں۔ ان سب میں خاص عاصم اظہرکا لائیک تھا جو انہوں نے دلجیت دوسانجھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹریلر پر کیا۔

یہ لائیک سوشل میڈیا پرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا اور صارفین کو دو گروپوں میں تقسیم کرگیا۔

ایک طرف عاصم کے بعض فینز نے ان کی اس حرکت پر ناراض نظر آئے تو دوسری جانب ان لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جنہیں ہانیہ اور عاصم کی دوبارہ جوڑی دیکھنے کی خواہش رہی تھی۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی محبت کی کہانی 2018 میں شروع ہوئی، 2019 میں دونوں نے اپنے تعلق کا باقاعدہ اظہار کیا، لیکن 2020 میں ان کا بریک اپ ہو گیا۔

اب عاصم کا یہ لائیک اس بات کا اشارہ سمجھی جا رہی ہے کہ شاید ان کے دل میں ہانیہ کے لیے کچھ جذبات ابھی بھی ہیں اور یہ لائیک ایک نئی شروعات کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters