60 کی دہائی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی شوبز کی نامور اداکارہ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر ثمینہ احمد نے ٹیلیویژن، تھیٹر اور فلم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور آج بھی اپنی بے مثال اداکاری کے باعث مداحوں میں عزت اور پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔

حال ہی میں وہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے ”مس مارول“ میں کام کیا۔

ابو الحسن نےپہلی ملاقات میں مجھے جھڑک دیا تھا ، ثمر جعفری

اداکارہ نے مارول کی مشہور سیریز ”مس مارول“ میں مرکزی کردار کی نانی کا کردار ادا کیا جو اس کہانی کے جادوئی سفر کی بنیاد بن جاتا ہے۔ انہوں نے اس کردار کو نہایت خوبصورتی سے نبھایا اور بین الاقوامی ناظرین کو بھی متاثر کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

اداکارہ نےایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مارول کے ساتھ کام کرنا ایک پرتعیش تجربہ تھا۔ ان کے پاس ہر وقت دو معاونین موجود ہوتے تھے۔ ایک ملبوسات کی دیکھ بھال کے لیے اور دوسرا شوٹنگ کے دوران مدد کے لیے۔

ہانیہ کی سردارجی 3 کے ٹریلر پرعاصم کے لائیک نےسوشل میڈیاپر ہلچل مچادی

انہوں نے کہا کہ اگرچہ سیٹ پر کام کی شدت زیادہ تھی اور متعدد ری ٹیکس ہوتے تھے، مگر جب ماحول اور سہولیات اچھی ہوں تو محنت کرنا مشکل نہیں بلکہ خوشی کا باعث بنتا ہے۔

ثمینہ احمد اپنے فن پر یقین رکھتی ہیں اور کسی بھی کام کے پیچھے دوڑنے کی قائل نہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جو کام آپ کے مقدر میں ہے، وہ آپ کو خود تلاش کر لیتا ہے۔

نمیر خان کی ڈریم گرل کون؟ اداکار نے بتادیا

اسی لیے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ہالی وڈ میں مزید کام کرنا چاہیں گی تو ثمینہ احمد نے نہایت سادگی اور نرمی سے جواب دیا کہ وہ نہ تو شُو رِیلز بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور نہ ہی بین الاقوامی پروجیکٹس کے لیے خود کو پروموٹ کرنے میں۔

ان کا کہنا تھا ”مجھے پہلا ہالی وڈ پروجیکٹ بغیر کسی کوشش کے ملا، اگر قسمت میں مزید ہے تو خود ہی آ جائے گا۔“

More

Comments
1000 characters