ٹک ٹاک کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنانے والی معروف سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان نے اپنی مایوں کی تقریب میں ایسا جلوہ بکھیرا کہ ہر طرف اُن کے لباس کے چرچے ہونے لگے۔ سوشل میڈیا پر نہ صرف ان کا اسٹائل وائرل ہو رہا ہے بلکہ اُن کے جوڑے کی قیمت بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ربیکا اور حسین ترین، جو ٹک ٹاک کی دنیا کے جانے پہچانے نام ہیں، کی ملاقات پہلے ایک نجی گیم شو میں ہوئی تھی اور یہ دوستی بہت جلد محبت میں بدل گئی۔ دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کو صرف اچھا دوست کہتے رہے ہیں، مگر اب ان کی یہ دوستی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔
محبت رنگ لے لائی؟ ربیکا خان نے حسین ترین سے جلد شادی کا اشارہ دے دیا
گزشتہ سال مئی میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی تھی جو ربیکا خان اور حسین ترین کی جانب سے مختلف شادی کی تقریبات جیسے بات پکی، ڈھولکی، مایوں اور مہندی پراختتام کو پہنچی تھی۔ ان ایونٹس کے بعد مداحوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ اس طرح کی تقریبات صرف منگنی کے لیے کیوں کی تھی۔
اب ایک سال بعد، دونوں نے شادی کی تقریبات کا آغاز کردیا ہے، جس میں سب سے پہلے ربیکا خان کے گھر ڈیٹ فکس کی تقریب ہوئی، اور اس کے بعد ڈھولکی، مایوں اور مہندی کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔ ان تمام تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
عائزہ خان اور دانش تیمور اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے؟
مایوں کے ایونٹ میں ربیکا خان نے اپنی شادی کی تیاریوں کا خاص طور پر ذکر کیا اور ساتھ ہی اپنے جوڑے کی قیمت بھی بتائی۔
جب ایک ٹک ٹاکر نے ان سے اس جوڑے کی قیمت پوچھی تو پہلے تو ربیکا نے انکار کیا، تاہم بعد میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا خصوصی مایوں جوڑا تقریباً 4 سے 5 لاکھ روپے کا تھا۔
پھولوں کا دوپٹہ، جو اس جوڑے کا سب سے خاص حصہ تھا، کو خاص طور پر ”کاشیس برائیڈل بوتیک“ سے تیار کروایا گیا تھا، اور اس پر کھلتے پھول اور رنگین ڈیزائن کی بہت خاص مہک محسوس کی جا رہی تھی۔ اس کے علاوہ ”دا روائیل فلورسٹ“ سے پھولوں کا زیور تیار کروا کر پہنا گیا تھا۔
معاذ صفدر کا اپنے والدین سے علیحدہ رہنے کا اعلان ، تینوں بھائی الگ ہوگئے
مگر اس جوڑے کا سب سے دلچسپ پہلو پھولوں کا دوپٹہ تھا، جو اننت امبانی کی دلہن رادھیکا مرچنٹ نے سب سے پہلے پہنا تھا، اور پھر اسے سحر خان نے کاپی کیا۔ اب ربیکا خان نے اس دوپٹے کو اپنے ایونٹ میں شامل کرکے ایک نئی ٹرینڈ سیٹ کی ہے۔
دوسری طرف، حسین ترین نے مایوں کی تقریب کے لیے شیڈڈ کُرتا پہنا جس کا اوپر کا حصہ زرد اور نیچے کا حصہ کریمی تھا، جس پر خوبصورت ڈیزائن اور بوٹیاں بنی ہوئی تھیں۔ ان کے اس لباس نے بھی سوشل میڈیا پر بہت توجہ حاصل کی ہے۔
ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز اب دیکھتے ہی دیکھتے اپنے عروج پر پہنچ چکا ہےاور مداحوں کے لیے یہ ایونٹس بے حد دلچسپی کا باعث بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار ہے اور ان کے جوڑے اور شادی کے لباس کی قیمت پر بحث جاری ہے۔