ہارر فلموں کا دیکھنا ایک عجیب سا تجربہ ہوتا ہے۔ خوف، اضطراب اور دنگ کر دینے والے لمحے ہمیں ایک انوکھا جذباتی تجربہ دیتے ہیں، جبکہ ہم جانتے ہیں کہ حقیقت میں ہم مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ یہ تجربہ بعض لوگوں کے لیے کافی تسکین دہ اور تفریحی ہوتا ہے، لیکن کچھ لوگوں کے لیے یہ بہت مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ذہنی صحت کے مسائل جیسے اضطراب کا شکار ہیں۔

جو لوگ اضطراب یا کسی دیگر ذہنی حالت کا شکار ہوتے ہیں، انہیں ہارر فلموں کے دیکھنے سے مختلف قسم کے رد عمل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ خوفناک مناظر ان کے ذہن میں منفی خیالات یا پریشانی کو بڑھا سکتے ہیں، جس سے ان کا اضطراب اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ ان کی جسمانی حالت بھی تبدیل ہو سکتی ہے جیسے دل کی دھڑکن تیز ہونا، پٹھوں میں تناؤ یا خون میں ایڈرینالین اور کورٹیسول کی مقدار میں اضافہ ہو جانا۔ یہ تمام ردعمل جسم کو ایسا محسوس کراتے ہیں جیسے وہ کسی خطرے کا سامنا کر رہا ہو، حالانکہ یہ صرف ایک فلم ہے۔

ڈراؤنی فلموں کے پیچھے چھپے اصل چہرے

ہارر فلم دیکھنے کے بعد نیند میں بھی مشکلات آ سکتی ہیں۔ خوفناک مناظر اور دماغ میں گزرے ہوئے لمحات نیند میں خلل ڈال سکتے ہیں اور رات بھر کی نیند میں رکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں۔ نیند کی کمی یا خراب نیند دماغ کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں اگلے دن آپ کی جذباتی حالت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ نیند کی کمی یا خراب نیند دیگر ذہنی مسائل جیسے ڈپریشن کو بھی بڑھا سکتی ہے۔

اگر آپ ہارر فلموں کا شوق رکھتے ہیں لیکن آپ کو ان کے اثرات سے بچنا ہے، تو ماہرین کا مشورہ ہے کہ آپ اپنے لیے یہ جانچیں کہ آپ کو کس قسم کی ہارر فلم پسند آتی ہے اور آپ کے لیے کون سی فلمیں زیادہ خوفناک نہیں ہوتیں۔ آپ کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ آپ اس قسم کی فلمیں نہ دیکھیں جو آپ کو ذہنی طور پر پریشان کر دیتی ہیں یا جن میں ایسے مناظر ہوں جو آپ کے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ہوں۔

تجسس اور خوفناک مناظر سے بھرپور دس ہولی وڈ فلمیں

اگر آپ کو خدشہ ہو کہ ہارر فلم دیکھنا آپ کی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، تو ان تجاویز پر عمل کریں۔

اگر آپ کو بہت زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے تو فلم کو روشنی میں دیکھنے کی کوشش کریں تاکہ ماحول زیادہ خوفناک نہ لگے۔ ایسی فلمیں ہمیشہ اپنے اعتماد والے دوستوں کے ساتھ دیکھیں تاکہ آپ کسی بھی مشکل یا خوف کے وقت ایک دوسرے کا سہارا بن سکیں۔ اگر آپ کو کچھ خاص مناظر سے پریشانی ہوتی ہے تو پہلے سے فلم کے پلاٹ کو جاننا آپ کو ایک ذہنی سکون دے سکتا ہے۔ اگر آپ کو فلم دیکھتے ہوئے زیادہ پریشانی محسوس ہو تو فوراً وقفہ لیں اور خود کو پرسکون کرنے کی کوشش کریں۔ ہارر فلموں کا بہت زیادہ بیک ٹو بیک دیکھنا آپ کی نیند اور جذباتی حالت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

انتہائی کم بجٹ میں تیار کی گئی خوفناک ترین ہارر فلم

کچھ افراد میں ہارر فلمیں ’ایکسپوژر تھراپی‘ فراہم کرتی ہیں

اگرچہ ہارر فلمیں بعض لوگوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں، لیکن کچھ لوگوں کے لیے یہ ایک قسم کی ’ایکسپوزر تھراپی‘ (Exposure Therapy) فراہم کر سکتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان خوفناک حالات کا سامنا ایک محفوظ ماحول میں کرتے ہیں، جس سے ہم اپنی پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر اضطراب یا OCD جیسے مسائل والے افراد کے لیے مددگار ہو سکتا ہے، لیکن ایسا کرنے سے پہلے ہمیشہ کسی ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ دراصل ہارر فلموں کا دیکھنا ہر شخص کے لیے ایک مختلف تجربہ ہوتا ہے۔

More

Comments
1000 characters