معروف اداکارہ، ماڈل اور ہدایت کارہ انجلین ملک نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ کینسر کے مزید علاج کے لیے ترکیہ منتقل ہو گئی ہیں، جہاں ان کا علاج جاری رکھا جائے گا۔
انجلین نے اس بات کا انکشاف ایک جذباتی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا، جس میں انہوں نے اپنے علاج کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔
ہالی وڈ میں مزید کام پر ثمینہ احمد کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا
انجلین ملک نے اپنی بیماری کی تشخیص کا اعلان فروری 2025 میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس کے بعد انہوں نے کیموتھراپی کا آغاز کیا۔ ابتدائی طور پر انجلین نے دبئی میں علاج کروایا، جہاں ان کی کیموتھراپی اور سرجری کی گئیں۔
ابو الحسن نےپہلی ملاقات میں مجھے جھڑک دیا تھا ، ثمر جعفری
مئی 2025 میں انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی چھ کیموتھراپی مکمل ہو چکی ہیں، تاہم علاج کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انجلین نے سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہوئے مداحوں سے مسلسل رابطہ برقرار رکھا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
جون کے آغاز میں، انجلین نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ مداحوں کی دعاوں مدد سے وہ بیماری کے خلاف لڑنے کا حوصلہ پا رہی ہیں جو ان کے لیے طاقت کا ذریعہ بنی ہیں۔
عائشہ خان کی المناک موت کے بعد عوام اور سلیبریٹیز نے سوالات اٹھا دیے
اب تازہ ترین اپ ڈیٹ کے طور پر، انجلین ملک نے ایئرپورٹ پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنے علاج کے سلسلے میں ترکیہ روانہ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر مداحوں سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
اگرچہ انجلین نے اپنے مرض یا علاج کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں، لیکن ان کی حالیہ تصاویر میں ان کے چہرے پر عزم، حوصلہ، اور امید کی جھلک صاف دکھائی دیتی ہے۔
انجلین ملک کی اس پوسٹ پر شوبز کی مشہور شخصیات اور مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔ ان کی بہادری اور جرات کی مثال نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ پورے شوبز انڈسٹری کو متاثر کیا ہے۔