ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر لاکھوں دلوں کو جیتنے والے اورسوشل میڈیا کی مقبول ترین جوڑی حسین ترین اور ربیکا خان بالآخر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔ ان کے شادی کے تقاریب بھرپور جوش وخروش کے ساتھ جاری ہیں۔
مہندی کی شام کو نہ صرف قوالیوں کی محفل نے یادگار بنایا بلکہ دونوں کا ہم رنگ آئس بلو لباس بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ لیکن حسین ترین کے ایک فیشن انتخاب نے سب کچھ پیچھے چھوڑ دیا۔
ربیکا خان کی مایوں کا جوڑا کتنے لاکھ کا؟ قیمت سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
انہوں نے نیلے لباس سے میچ کرتے ہوئے نیلے کانٹیکٹ لینز پہن لیے، جو ان کے پورے انداز میں کچھ زیادہ ہی نمایاں ہو گئے۔ یہی ”بولڈ اسٹائل“ سوشل میڈیا صارفین کے لیے تفریح کا نیا ذریعہ بن گیا۔
مہندی کی تصاویر جیسے ہی وائرل ہوئیں، سوشل میڈیا پر طنزیہ اور مزاحیہ تبصروں کی برسات شروع ہو گئی۔ کسی نے انہیں ”ناگن ڈرامے کا جوڑا“ قرار دیا تو کسی نے تبصرہ کیا، ”یہ نیلے لینز میں تو پورے چیپری لگ رہے ہیں۔“
محبت رنگ لے لائی؟ ربیکا خان نے حسین ترین سے جلد شادی کا اشارہ دے دیا
ایک صارف نے تو مذاقاً مشورہ بھی دے ڈالا: ”برات والے دن سرخ لینز ضرور پہننا، کمال ہو جائے گا۔“
دولہا اور دلہن نے اس خاص دن کے لیے ”کاشیز بوتیک“ کے لباس اور جیولری کا انتخاب کیا، لیکن حسین کا اسٹائلش تجربہ انہیں میمز کا نیا موضوع بنا گیا۔
یوں تو حسین ترین اورربیکاخان کی مہندی ایک رومانوی اور رنگین یاد بننے والی تھی، مگر حسین کے ”نیلی نگاہوں“ نے اسے ایک وائرل فیشن کی بحث میں تبدیل کر دیا ۔ جس پر انٹرنیٹ صارفین نہایت سنجیدگی، بلکہ مزاحیہ سنجیدگی سے ردعمل دے رہے ہیں۔