پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار احد رضا میرکی ایک شادی کی تقریب میں دنانیر مبین کے ساتھ موجودگی دوبارہ خبروں کی زینت بن گئی۔

احد رضا میر اور دنانیر مبین کی جوڑی ڈرامہ ”میم سے محبت“ میں اپنی شاندار کیمسٹری کی بدولت مداحوں کے دل جیت چکی ہے۔

ہانیہ کی سردارجی 3 کے ٹریلر پرعاصم کے لائیک نےسوشل میڈیاپر ہلچل مچادی

اس جوڑی کو نہ صرف اسکرین پر پسند کیا گیا بلکہ آف اسکرین ان کے تعلقات نے بھی کئی لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا تھا۔ یہاں تک کہ احد کی والدہ ثمرہ رضا میر اور دنانیر کے درمیان دوستانہ تعلق بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنارہا۔

اب ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں احد رضا میر کو بیرون ملک منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے ساتھ ان کے قریبی عزیز بھی شامل ہیں۔

سجل علی کو ڈرامے میں منگنی کا لباس دوبارہ پہننا مہنگا پڑگیا

ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کے درمیان قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا ہو گیا۔ کچھ نے اندازہ لگایا کہ یہ خود احد رضا میر کی شادی کی تقریب ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر نے وضاحت دی کہ یہ ان کی کزن کی شادی ہے۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس شادی میں دنانیر مبین بھی اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ شریک تھیں، اور انہیں احد کی والدہ کے ساتھ تصاویر میں بھی دیکھا گیا۔

دونوں خاندانوں کی قریبی موجودگی نے مداحوں کو ایک بار پھر یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ شاید حقیقی زندگی کی جوڑی میں بھی کچھ خاص ہے۔

بشریٰ انصاری اور اسلم شیخ نے عائشہ خان کی زندگی کی حقیقت بتا دی

تاہم، دنانیر مبین نے کچھ عرصہ قبل ایک یوٹیوب انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ ان کے اور احد کے درمیان کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ لوگ ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ زندگی میں فرق کو سمجھیں اور دونوں کو الگ رکھیں۔

اس کے باوجود، سوشل میڈیا صارفین اس جوڑی کی نئی جھلک پر پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ کسی نے تبصرہ کیا، ”تو نئی بہو طے ہو گئی؟“

ایک اور صارف نے پوچھا، ”رمشا کہاں ہے؟“ جب کہ کسی نے مزاحیہ انداز میں کہا، ”احد کو ہر کو اسٹار پسند آ جاتی ہے اور پھر ان کی امی اسے بہو بنانے کی تیاری کر لیتی ہیں۔“

سوشل میڈیا پر اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور ایک بار پھر احد اور دنانیر کی جوڑی مداحوں کے دلوں پر چھا گئی ہے۔

More

Comments
1000 characters