پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے باصلاحیت اداکار خوشحال خان نے واضح کردیا کہ وہ شادی جیسے اہم فیصلے میں اپنی والدہ کی رائے کو سب سے زیادہ اہمیت دیں گے اور ان کے مشورے کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔
خوشحال خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی فنی جدوجہد کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی، خاص طور پر شادی اور محبت سے متعلق اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔
عائزہ خان اور دانش تیمور اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے؟
پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے ان سے مزاحیہ انداز میں سوال کیا، ”کیا آپ رومانوی ہیں یا دل پھینک؟“
اس پر خوشحال خان نے سنجیدہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا،نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ نہ ہی میں دل پھینک ہوں اور نہ ہی کسی کے عشق میں مبتلا۔ شادی کا فیصلہ میری امی کریں گی اور جب ان کا حکم ہوگا تب ہی ہوگا ورنہ ایسے معاملات میں نہیں پڑتا۔ الحمدللہ۔“
احد رضا میر اور دنانیر مبین کی شادی کی تقریب میں ایک ساتھ شرکت، بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل
خوشحال خان کے اس سادہ مگر بااصول بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ یہ مؤقف انہیں ان مداحوں کے مزید قریب لے آیا ہے جو روایتی خاندانی نظام اور بزرگوں کے فیصلوں کو اہمیت دیتے ہیں۔
بہت سے صارفین نے ان کے خاندانی اقدار سے جڑے خیالات کو سراہا، جبکہ کچھ نے انہیں ”ماں کا فرمانبردار بیٹا“ قرار دیا۔
انجلین ملک کا کینسر کےعلاج کے لیے ترکیہ منتقل ہونے کا اعلان
دوسری جانب، چند افراد نے اسے ”روایتی سوچ“ سے تعبیر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا ایک فرد کو اپنی ذاتی زندگی کے اتنے اہم فیصلے میں مکمل خودمختاری نہیں ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ خوشحال خان نے کم وقت میں ٹی وی انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ وہ وحشی، محبت گمشدہ میری، دنیا پور، مشکل جیسے مقبول ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔
ان کی جوڑی اداکارہ رمشا خان کے ساتھ خاص طور پر ناظرین کو پسند آئی، جب کہ بھارتی ویب سیریز برزخ میں ان کی شرکت بھی کافی زیرِ بحث رہی۔