اکثر خواتین مہنگی کریمیں، سیریمز یا ٹریٹمنٹس استعمال کر کے جلد کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن ماہرین جلد کے مطابق اگر آپ اپنی روزمرہ زندگی میں چند چھوٹی مگر مستقل عادتیں اپنالیں تو آپ بغیر مہنگی مصنوعات کے بھی قدرتی چمکدار اور صاف جلد حاصل کر سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق صرف دو سادہ اقدامات ایسے ہیں جو آپ کی جلد کو اندر سے صحت مند اور باہر سے روشن بنا سکتے ہیں۔
بیوٹی پارلر میں کی جانے والی 5 غلطیاں، انہیں نظر انداز نہ کریں
جلد کی صفائی اور مردہ خلیات کی صفائی
ہماری جلد پر روزانہ دھول، دھواں، میک اپ، تیل اور مردہ خلیات جمع ہوتے رہتے ہیں۔ اگر ان کو باقاعدگی سے صاف نہ کیا جائے تو جلد بے جان، سست اور دھبوں والی لگنے لگتی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ، آپ کو چاہیے کہ ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ گلائکولک ایسڈ یا لیکٹک ایسڈ جیسے الفا ہائیڈروکسی ایسڈ (AHAs) استعمال کریں۔
صرف ایک ہفتے میں چمکتی ہوئی جلد پانے کی 7 نیچرل بیوٹی ٹپس
گلائکولک ایسڈ: یہ جلد میں گہرائی تک جا کر مردہ خلیات کو ہٹاتا ہےاور خاص طور پر عمر رسیدہ (مچیور) جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔ کولیجن (collagen) کی پیداوار بڑھاتا ہے جو جلد کو سخت اور جوان بناتا ہے۔
لیکٹک ایسڈ: زیادہ نرم ہوتا ہے، خاص طور پر خشک یا حساس جلد والوں کے لیے بہترین ہے اور صفائی کے ساتھ جلد کو نمی بھی دیتا ہے۔
خواتین فیشل کروانے سے پہلے یہ کام لازمی کریں
ایکسفولی ایٹ کرنے کے بعد جلد کو موئسچرائزر ضرور لگائیں تاکہ جلد خشک نہ ہو، اور سورج سے بچاؤ کے لیے دن کے وقت سن اسکرین لگانا بہت ضروری ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس کا استعمال باہر سے بھی، اور کھانے میں بھی
جلد کو اندر سے صحت مند رکھنے کے لیے اینٹی آکسیڈنٹس بہت ضروری ہیں۔ یہ وہ غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جسم اور جلد کو ”فری ریڈیکلز“ سے بچاتے ہیں، جو بڑھاپا اور جلدی جھریاں لانے والے عوامل ہوتے ہیں۔
استعمال کیسے کریں؟
بیرونی استعمال (اسکن کیئر میں)
وٹامن سی: جلد کو روشن کرتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے۔
وٹامن ای: جلد کو نمی فراہم کرتا ہے اور سورج سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔
نیا سینامائیڈ اور فیرولک ایسڈ: جلد کو چمکدار اور نرم بناتے ہیں۔
اندرونی طور پر (خوراک کے ذریعے)
زیادہ رنگدار پھل جیسے بیریز (اسٹرابیری، بلیو بیری)، انار، مالٹا۔
سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک۔
گری دار میوے اور بیج (بادام، اخروٹ، چیا سیڈز)۔
ڈاکٹرز کے مطابق، صرف مصنوعات کا استعمال کافی نہیں، بلکہ ایک مستقل روٹین بنانا ضروری ہے۔ اس میں شامل کریں۔
روزانہ جلد صاف کرنا
موئسچرائزر اور سن اسکرین لگانا
زیادہ پانی پینا
پوری نیند لینا
ذہنی دباؤ کم کرنا
اگر آپ صرف ان دو آسان باتوں یعنی ہفتے میں 2-3 بار جلد کی صفائی اور روزانہ اینٹی آکسیڈنٹس کا استعمال اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو چند ہفتوں میں ہی آپ کی جلد روشن، صاف اور تروتازہ نظر آنے لگے گی۔
سب سے بڑی بات یہ سب کچھ گھر پر سادہ طریقے سے کم خرچ میں ممکن ہے۔