اگر آپ بھی فریج سے انڈے نکال کر فوراً اُبالنے کے لیے پانی میں ڈال دیتی ہیں تو یہ عادت آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
انڈے ناشتے کا ایک اہم جزو ہیں اور انہیں اُبالنے کے مختلف طریقے ہیں۔ مگر اکثر لوگ انڈوں کو اُبالنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، جیسے زردی کا زیادہ پکنا، سفیدی کا سخت ہونا یا انڈوں کا چھلکا اُتارنا مشکل ہونا۔
لوٹس کے پتے بطور سن اسکرین، نیا ٹرینڈ
سب سے خراب صورتحال یہ ہوتی ہے جب انڈے فوراً اُبالنے کے لیے پانی میں ڈالے جاتے ہیں اور وہ فوراً ٹوٹ جاتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ سفیدی پانی میں تیرنے لگتی ہے اور پورا عمل خراب ہو جاتا ہے۔
اسی طرح فریج سے نکال کر سرد انڈوں کو فوراً اُبالنے کے لیے پانی میں ڈالنا ایک عام کچن کی غلطی ہے، جس سے آپ کے انڈے خراب ہو سکتے ہیں۔
کیا پھوٹنے والے آلو صحت کے لیے مضر ہیں؟
انڈوں کی درجہ حرارت میں تبدیلی
جب آپ ٹھنڈے انڈے اُبالنے کے لیے اُبلتے پانی میں ڈالتی ہیں تو درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے انڈے کا چھلکا ٹوٹ سکتا ہے۔
پانی انڈے کے اندر تک پہنچ کر اس کی سفیدی کو متاثر کرتا ہے اورزردی کا ذائقہ بھی خراب ہو جاتا ہے۔
چائے اور پلاؤ کے علاوہ ’لونگ‘ کا اہم کردار، لائےآپ کے کھانوں میں مزیدار تبدیلی
اس سے بچنے کے لیے، انڈوں کو اُبالنے سے کم از کم 15 سے 20 منٹ پہلے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں تاکہ انڈے سالم رہیں اور آپ کا ناشتہ بھی مزیداررہے۔
انڈوں کی ساخت میں فرق
سرد انڈے فوراً اُبالنے کے لئے ڈالنے سے انڈے کی زردی اور سفیدی یکساں طور پر نہیں پک پاتی۔ اس سے انڈے کا ذائقہ اور ساخت متاثر ہوتی ہے۔
کبھی زردی بہت نرم ہوجاتی ہےتو کبھی سفیدی عجیب جاتی ہے اور انڈے کی ساخت خراب ہو جاتی ہے۔
انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر آنے دینے سے یہ یکساں طور پر پکنے لگتے ہیں۔
انڈے کا چھلکا اُتارنا مشکل ہوتا ہے
انڈے کا چھلکا اُتارنا ایک مشکل کام ہو سکتا ہے اور سرد انڈے اسے مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔ چھلکا سفیدی کے ساتھ چپک جاتا ہے جس سے اُتارتے وقت انڈہ برباد ہو جاتا ہے۔
انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر آنے دینا اس مسئلے سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اُبالنے کے پانی میں نمک یا سرکہ ڈالنے سے بھی چھلکا اُتارنا آسان ہو جاتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ انڈوں کو اُبالنے سے کم از کم 10 سے 15 منٹ پہلے فریج سے نکال کر کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف انڈوں کا چھلکا ٹوٹنے سے بچتا ہے، بلکہ انڈے یکساں طور پر پک کر بہتر ذائقہ اور ساخت حاصل کرتے ہیں۔
سرد انڈے آپ کے پکانے کے وقت کو بگاڑ سکتے ہیں
انڈے پکاتے وقت صحیح وقت کا اندازہ لگانا بہت ضروری ہوتا ہے، خاص طور پر جب آپ نرم اُبلے انڈے یا رامن انڈے جیسے پکوان بنا رہے ہوں۔
ٹھنڈے انڈے پکانے کے عمل کو سست کردیتے ہیں، جس سے آپ کا اندازہ غلط ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے انڈے یا تو زیادہ پک جائیں گے یا پھر اندر سے خام رہ جائیں گے۔
انڈوں کو فریج سے نکال کر صرف 15 منٹ کے لیے کمرے کے درجہ حرارت پر چھوڑنے سے آپ کا پکانے کا وقت درست رہتا ہے اور آپ ہمیشہ مطلوبہ نتیجہ حاصل کرتے ہیں۔
سرد انڈوں کو چند منٹوں میں گرم کیسے کریں؟
آپ نے کبھی نہ کبھی ایسا محسوس کیا ہوگا کہ صبح کے وقت جلدی میں انڈے نکالنا بھول گئی ہوں۔ لیکن اگر آپ کے پاس وقت کم ہو اور آپ چاہتی ہوں کہ انڈے بہترین طریقے سے اُبلیں، تو یہاں ایک آسان حل ہے۔
انڈوں کو اُبالنے سے پہلے 5 سے 7 منٹ کے لیے گرم (نہ زیادہ گرم) پانی میں ڈال دیں۔ اس سے انڈے کمرے کے درجہ حرارت کے قریب آ جاتے ہیں، بغیر پکائے، اور آپ کو انڈوں کے ٹوٹنے یا اندر سے کم پکنے کا سامنا نہیں ہوتا۔
اگر آپ اُبلے انڈےکھانے کے شوقین ہیں تو اگلی بار انڈوں کو فوراً پانی میں نہ ڈالیں۔
انہیں کمرے کے درجہ حرارت پر 10-15 منٹ تک چھوڑیں تاکہ انڈے کا ذائقہ اور ساخت بہترین ہو سکے۔