پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے اپنے معدے کا 75 فیصد حصہ نکال دیا ہے۔

اس سرجری کے بعد ان کے جسم میں صرف 25 فیصد معدہ باقی رہ گیا۔

روبینہ اشرف نے مالی مشکلات سے نمٹنے کے اپنے تجربات شیئر کردیے

سارہ عمیر نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنی خوراک اور طرز زندگی کا خیال رکھتی آئی ہیں۔ لیکن بچوں کی پیدائش کے بعد ان میں کئی جسمانی تبدیلیاں آئیں اور غذائی ترجیحات میں بھی تبدیلی آئی۔

سارہ نے کہا کہ وہ میٹھے کی بہت شوقین ہیں، لیکن عمر کے ساتھ غذائی ضروریات اور ترجیحات بدلنا ایک فطری بات ہے جس پر اکثر لوگ توجہ نہیں دیتے۔

ماریا واسطی ٹی وی سے غائب کیوں ہیں؟ وجہ بتادی

اداکارہ نے اپنی طبی حالت کے بارے میں کھل کر بات کی کہ دو سال پہلے انہوں نے گیسٹرک سلیو سرجری کرائی، جس میں معدے کا ایک بڑا حصہ نکال دیا گیا۔ اس سرجری کے بعد ان کا وزن تقریباً 30 کلوگرام کم ہو گیا۔

سارہ نے بتایا کہ خوش قسمتی سے انہیں اس سرجری کے بعد کسی سنگین طبی پیچیدگی کا سامنا نہیں ہوا حالانکہ ہر فرد کا جسم مختلف ہوتا ہے اور کچھ افراد کو اس سرجری کے بعد مسائل کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

سارہ عمیر نے مزید کہا کہ انہوں نے اس فیصلے کو اپنے مداحوں کے ساتھ ایمانداری سے شیئر کیا اور اس پر انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زندگی میں تجربات سے سیکھنا ضروری ہے اور اگر یہ تجربہ دوسروں کے کام آ سکتا ہے تو وہ خوشی سے اس کے بارے میں بات کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس نوعیت کی سرجری جسے ’گسٹریکٹومی‘ یا ’گیسٹرک سلیو سرجری‘ کہا جاتا ہے، وزن کم کرنے کے لئے کی جاتی ہے اور اس میں معدے کا ایک بڑا حصہ نکال دیا جاتا ہے تاکہ کھانے کی مقدار کم ہو اور جب مقدار کم ہوتی ہے تو وزن بھی گھٹ جاتا ہے۔

اس سرجری کو ایسی صورت میں کیا جاتا ہے جب سنگین طبی وجوہات کا سامنا ہو لیکن اکثر لوگ اسے وزن کم کرنے کے لیے اپناتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters