آج کل، بہت سے مریض سانس لینے میں تکلیف، کھانسی اور دمہ کی شکایات سے پریشان ہیں، حالانکہ ان کا پہلے کوئی سانس کا مسئلہ نہیں تھا۔

اس کا ایک ایسا سبب بھی ہوسکتا ہے جو اکثر لوگوں کی نظر میں نہیں آتا ان کا ایئر کنڈیشنر (اے سی)۔

ایئر کنڈیشنر میں ’ٹَن‘ کا مطلب کیا ہوتا ہے، کولنگ سے کیا رشتہ ہے؟

جی ہاں، نم اور گرم موسم میں اے سی میں مولڈ (فنگس) پیدا ہو سکتا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

مولڈ کیا ہے؟

مولڈ ایک قسم کی پھپھوندی ہے جو نم اور گیلے ماحول میں بڑھتی ہے اور یہ اکثر اے سی میں بنتی ہے۔ اگر اے سی کو صاف نہ کیا جائے تو اس میں موجود پانی مولڈ کی افزائش کے لیے موزوں ماحول فراہم کرتا ہے اور پھر یہ مولڈ فضاء میں موجود ہوتا ہے، جسے ہم سانس کے ذریعے جسم میں لے لیتے ہیں۔

گرمیوں میں اے سی والے کمرے میں پانی کی بالٹی رکھنا کیوں ضروری ہے؟

مولڈ کا صحت پر اثر

اگر آپ کو دمہ یا دیگر سانس کی بیماریوں کا سامنا ہو تو مولڈ آپ کی حالت کو مزید خراب کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، عام لوگ بھی کھانسی، سینے میں جکڑن، گلے کی خرابی اور سانس میں مشکل جیسی شکایات محسوس کر سکتے ہیں۔

زیادہ وقت تک مولڈ سے متاثر ہونے سے سانس کی انفیکشنز یا دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

گرمیوں میں بیڈروم کو بغیر ایئر کنڈیشن ٹھنڈا رکھنے کی ٹپس

مولڈ سے بچاؤ کے طریقے

اپنے اے سی کی سروس باقاعدگی سے کروائیں تاکہ کسی بھی مولڈ کی افزائش کو روکا جا سکے۔

اے سی کے فلٹرز کو ہر تین ماہ بعد صاف کریں یا بدلیں تاکہ مٹی اور گرد نہ اکٹھی ہو۔

اے سی کے ارد گرد پانی کے رساؤ کو چیک کریں، کیونکہ اضافی پانی مولڈ کے بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔

اے سی کے ساتھ ساتھ ڈیہومیڈیفائر کا استعمال بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے تاکہ نمی کو کم کیا جا سکے۔

ایک ایئر پیوریفائر نصب کریں جو مولڈ کے ذرات کو روک سکے اور اندر کی ہوا کو صاف رکھے۔

اگر آپ کو اے سی چلانے پر مسلسل کھانسی یا سانس کی شکایت ہو تو یہ آپ کے اے سی کو چیک کروانے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters