نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزمرہ خوراک میں چند عام سبزیوں کو شامل کر کے دل کی بیماریوں کے خلاف مضبوط تحفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پالک، بروکلی اور سلاد کے پتے جیسی پتے دار سبزیاں ایسے قدرتی غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہری مرچ منہ کو ہی نہیں جسم کی چربی کو بھی جلا سکتی ہے

ماہرین کے مطابق ان سبزیوں میں موجود وٹامن کے1، شریانوں میں کیلشیم جمع ہونے سے روکتا ہے، جو کہ دل کے دورے اور فالج کا ایک بڑا سبب ہوتا ہے۔

یہ تحقیق آسٹریلیا کی ایڈتھ کووان یونیورسٹی کے ماہرین نے کی اور اس کے نتائج یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

بادام کا دودھ زیادہ پینے کے 5 ممکنہ نقصانات سے ہوشیار رہیں

تحقیق کی سربراہ مونٹانا ڈوپے کے مطابق، اگر ایک فرد روزانہ ڈیڑھ کپ سبز پتوں والی سبزیاں کھائے تو ”اتھروسیلروٹک ویسکولر بیماری“ جیسے مہلک مرض کے خطرے میں نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ بیماری عام طور پر شریانوں کی تنگی اور سختی کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے، جو خون کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالتی ہے اور بالآخر دل کے دورے یا اسٹروک کا باعث بن سکتی ہے۔

مونٹانا ڈوپے کا کہنا ہے کہ،صرف دوا پر انحصار کرنے کے بجائے اگر لوگ روزمرہ کی غذا میں معمولی تبدیلی کریں، تو دل کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔

ان کے نزدیک سبزیاں کھانا صرف صحت مند عادت نہیں، بلکہ یہ ایک دفاعی حکمت عملی ہے۔

خیال رہے کہ اگر کوئی شخص خون پتلا کرنے والی ادویات لے رہا ہو، تو وٹامن کے 1کی مقدار میں اچانک تبدیلی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس لیے ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

احتیاطی نوٹ: یہ معلومات صرف آگاہی کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔ کسی بھی قسم کی طبی مشورے یا علاج کے لیے اپنے معالج سے ضرور رجوع کریں۔

More

Comments
1000 characters