بارشوں کے موسم میں دفتر میں ورزش کرنا ایک چیلنج بن سکتا ہے، لیکن یہ ناممکن نہیں۔ چند آسان اور مؤثر ورزشیں ہیں جو آپ اپنے ڈیسک پر بیٹھے بیٹھے بھی کر سکتے ہیں، تاکہ آپ کی صحت برقرار رہے اور آپ کے فٹنس اہداف متاثر نہ ہوں۔
مون سون کے موسم میں دفتر میں بیٹھے رہنا اور ورزش نہ کرنا ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے۔ بارش کی وجہ سے باہر ورزش کرنا مشکل ہو جاتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی فٹنس کو نظرانداز کریں۔
برسات کے موسم میں جلد کے مسائل سے کیسے نمٹا جائے؟
ڈیسک ورک آؤٹس ایک بہترین حل ہیں جو آپ کو فعال اور توانائی سے بھرپور رکھتے ہیں، چاہے موسم کیسا بھی ہو۔
ماہرین فٹنس ٹرینر کے مطابق، دفتر میں چھوٹے ورزش کے وقفے جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ یہ ورزشیں نہ صرف گردن اور کندھوں کے درد کو کم کرتی ہیں بلکہ مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتی ہیں۔
بارش میں گندے جوتے پانی کے بغیر منٹوں میں صاف کریں
تو یہاں پانچ ایسی آسان اور مؤثر ڈیسک ورزشیں موجود ہیں جو آپ کو مون سون بلیوز سے بچا سکتی ہیں۔
سیٹڈ ٹرن (Seated Twist)
اپنی کمر سیدھی کر کے بیٹھیں، دونوں پاؤں زمین پر رکھیں۔ ایک ہاتھ کو اپنی کرسی کی پشت پر رکھیں اور دوسرے ہاتھ کو اپنے مخالف گھٹنے پر رکھ کر اپنے جسم کو آہستہ آہستہ پیچھے کی طرف گھمائیں۔ پانچ سیکنڈ تک روکے رکھیں اور پھر دوسری طرف کریں۔
یہ ورزش کمر کے درد کو کم کرتی ہے اور جسم کو لچک دیتی ہے۔
بارش، گرم اور مرطوب موسم میں کیا احتیاط برتنی چاہئیے؟ ماہرین طب نے خبردار کردیا
چیسٹ اوپنر (Chest Opener)
اپنی کرسی پر بیٹھ کر دونوں ہاتھوں کو پیچھے کی طرف لائیں اور اپنی انگلیاں ایک دوسرے سے جڑنے کی کوشش کریں۔ سینے کو کھول کر پھیلائیں اور پانچ سیکنڈ تک اس پوزیشن میں رہیں۔
یہ ورزش آپ کے سینے کے پٹھوں کو کھولتی ہے اور کمر کے اوپر والے حصے کو آرام پہنچاتی ہے۔
سیٹڈ اسکواٹ (Seated Squat)
اپنے پیروں کو زمین پر رکھ کر سیدھا بیٹھیں، پھر آہستہ آہستہ اپنی پاؤں کی انگلیوں کو اوپر کی طرف اٹھائیں اور اپنی ٹانگوں کو اسٹریچ کریں۔ پھر پچھلی پوزیشن میں واپس آ جائیں۔
یہ ورزش ٹانگوں کے پٹھوں کو مستحکم کرتی ہے اور دوران خون کو بہتر بناتی ہے۔
نی ہیو ریز (Knee High Raises)
سیدھا بیٹھ کر ایک ٹانگ کو اوپر کی طرف اٹھائیں اور پانچ سیکنڈ تک رکھیں، پھر نیچے لے آئیں۔ دوسری ٹانگ کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں۔
یہ ورزش آپ کی پیٹ کی عضلات کو مضبوط کرتی ہے اور ٹانگوں کو بہتر بناتی ہے۔
شولڈر شرگ (Shoulder Shrugs)
دونوں کندھوں کو آہستہ آہستہ اوپر کی طرف اٹھائیں اور پھر نیچے چھوڑ دیں۔ یہ عمل پانچ مرتبہ کریں۔
یہ ورزش کندھوں کی تناؤ کو کم کرتی ہے اور آپ کو ریلیکس ہونے میں مدد دیتی ہے۔
ان پانچ ورزشوں کو روزانہ اپنی ڈیسک ورک روٹین میں شامل کر کے آپ نہ صرف اپنے جسم کو توانائی سے بھر سکتے ہیں بلکہ ذہنی سکون بھی حاصل کر سکتے ہیں، خاص طور پر جب بارش کے دنوں میں باہر نکلنا مشکل ہو۔
بارشوں کے موسم میں صحت مند رہنا تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن چند آسان عادات اپنا کر آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
مناسب نیند، متوازن غذا اور باقاعدگی سے ورزش سے آپ اپنی قوت مدافعت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں پانی کی کمی اور نمی کی وجہ سے جسم میں کمزوری آ سکتی ہے، اس لیے پانی کا مناسب استعمال ضروری ہے۔
ہلکی پھلکی ورزش جیسے یوگا یا واک سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ ذہنی سکون بھی ملتا ہے۔
موسم کی تبدیلی سے جِلدی مسائل بھی بڑھ سکتے ہیں، اس لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مناسب جلدی دیکھ بھال کریں۔
اگر آپ ان چھوٹی چھوٹی عادات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں تو بارشوں کے موسم میں بھی صحت مند اور خوش رہ سکتے ہیں۔