معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ٹینر مارٹن، جو اپنی زندگی کے آخری برسوں میں کینسر کے ساتھ جنگ لڑ رہا تھا، 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس خبر کا اعلان ان کی اہلیہ شائے رائٹ نے ایک ویڈیو پوسٹ کے زریعے کیا۔
ویڈیو میں ٹینر نے جذباتی انداز میں اپنے پیروکاروں سے الوداعی کلمات کہے،’اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو میں مر چکا ہوں۔‘ اس ویڈیو کی مدت پانچ منٹ سے کچھ زیادہ تھی، جس میں ٹینر نے اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’زندگی بہت شاندار تھی، میں نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا۔ موت خوفناک ہے، لیکن یہ ایک نیا سفر بھی ہو سکتی ہے۔‘
ٹینر مارٹن پانچ سال قبل اسٹیج 4 کولوریکٹ کینسر کا شکار ہوئے تھے، اور انہوں نے اپنے علاج کے سفر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔ اس کے علاوہ، حال ہی میں ان کی اہلیہ شائے نے مئی 25 کو اپنی بیٹی ایملو کی پیدائش کا اعلان کیا تھا، جس سے اس جوڑے کی زندگی میں خوشی کی نئی لہر آئی تھی۔ تاہم، علاج کے اثرات میں وقتی بہتری کے بعد وہ ایک امید پر زندگی گزار رہے تھے۔
موت کے قریب شخص میں ظاہر ہونے والی خوفناک نشانیاں کیا ہیں؟ لازمی جانئے
اپنی آخری ویڈیو میں، ٹینر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی بیٹی ایملو کے لیے گو فنڈ می کی مدد کی اپیل کی، ’ایک میک چکن کے قیمت پر آپ میری ایملو کے لیے میراث فنڈ فراہم کر سکتے ہیں۔‘
ویڈیو میں جہاں وہ پر امید اور خوش نظر آ رہے تھے، وہیں انکی آنکھوں میں نمی بھی تھی ۔ ان کی موت کے بعد ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا، اور شائے اور ایملو کے لیے دعائیں بھیجیں۔
موت کو شکست دینے کی کوشش کرنے والے شخص نے اپنے خون سے پلازمہ نکال دیا
ایک مداح نے کہا، ’مجھے خوشی ہے کہ ٹینر نے ایملو کو اپنی زندگی میں شامل کیا اور والد کے طور پر اس کا اولین دن گزارا۔‘ دوسرے نے لکھا، ’خدا ان کی روح کو سکون دے، وہ واقعی ایک تحریک تھے۔‘