مشہوربھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر کی بالی ووڈ ڈیبیو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔

ہانیہ عامر ان دنوں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اپنی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی 3‘ کی ریلیز کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔

جہاں ایک طرف بھارت میں فلم کی ریلیز پر تنازع کھڑا ہے، وہیں راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ہانیہ کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے محبت اور سپورٹ کا پیغام دیا۔

راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر فلم سردار جی 3 کے گانے کا ایک کلپ شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا،”بہت بہت مبارک ہو میری سویٹ ہارٹ ہانیہ عامر، میں آپ کی فلم کے لیے بہت خوش ہوں۔ آخرکار آپ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرلیا۔ دلجیت دوسانجھ کو بھی مبارکباد، اللہ آپ دونوں کو کامیاب کرے۔“

ایک اور پوسٹ میں راکھی نے ہانیہ کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے لکھا، ”سب کو یہ فلم دیکھنی چاہیے! سردار جی 3 سے ہانیہ عامر ڈیبیو کر رہی ہیں اور ہر کسی کو ان کی تعریف کرنی چاہیے۔ وہ میری فیورٹ ہے۔ آل دی بیسٹ، ہانیہ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔“

سردار جی 3 کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ کو شامل کیے جانے پر بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ دلجیت دوسانجھ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے اور بعض فلمی تنظیموں نے ان پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ایسی صورت میں راکھی ساونت کا ہانیہ عامر کی بالی وڈ فلم انڈسٹری میں انٹری کو کھلے دل سے تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔

یاد رہے کہ 2 جون 2025 کو بھارت کے سوا پاکستان اور اوورسیز ریلیز میں ہونے والی فلم ’سردار جی 3‘ ہانیہ عامر کے کیریئر کا ایک نیا اوراہم موڑ ثابت ہوسکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters