پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مداحوں کی جانب سے لو لیٹرز موصول ہوتے رہتے ہیں۔

اپنے مخصوص انداز، باصلاحیت پرفارمنس اور دل موہ لینے والی آواز کے باعث مداحوں میں تیزی سے مقبول ہونے والے ثمر جعفری نے ایک شو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی اداکاری اور میوزک کے شوق کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ سارہ عمیر کا اپنا 75 فیصد معدہ نکلوانے کا انکشاف

شو میں جب میزبان نے سوال پوچھا کہ کیا لڑکیاں آپ کے گانے اور ڈراموں کو دیکھ کر لو لیٹرز بھیجتی ہیں؟ تو انکا جواب تھا،”مجھے گھر پر باقاعدگی سے لو لیٹرز موصول ہوتے ہیں، اور کئی بار یہ خطوط دوستوں یا جاننے والوں کے ذریعے بھی پہنچائے گئے ہیں۔“

روبینہ اشرف نے مالی مشکلات سے نمٹنے کے اپنے تجربات شیئر کردیے

ثمر جعفری نے نہایت سادگی اور معصومیت سے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ“ مجھے نہں لگتا کہ وہ میرے گانے یا ڈراموں کی وجہ سے پیار کرتی ہیں، شاید وہ مجھ سے ویسے ہی محبت کرتی ہیں۔“

More

Comments
1000 characters