پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ اور میزبان صنم بلوچ، جو طویل عرصے سے اسکرین سے دور ہیں، حال ہی میں ایک تقریب میں نظر آئیں جس کی ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

صنم بلوچ، جو ”داستان“، ”دُرِ شہوار“، ”کنکر“ اور ”اکبری اصغری“ جیسے مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں، کئی سالوں سے اسکرین سے دور ہیں۔

اداکاری یا شخصیت؟ ثمر جعفری کو ملنے والے لو لیٹرز کا راز کیا ہے؟

شادی اور خاندانی زندگی کو وقت دینے کے بعد وہ شوبز سے پیچھے ہٹ گئیں اور اب بہت کم ہی کسی عوامی تقریب میں نظر آتی ہیں۔

مگر حال ہی میں وہ ایک تھیٹر ڈرامے میں شریک ہوئیں، جہاں اُنہیں ہنستے اور خوشی سے شو دیکھتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر جب یہ ویڈیو سامنے آئی تو مداحوں کے دل خوش ہو گئے۔

صنم بلوچ کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اداکارہ سارہ عمیر کا اپنا 75 فیصد معدہ نکلوانے کا انکشاف

کسی نے کہا، ”کتنے عرصے بعد صنم بلوچ کو دیکھا، دل خوش ہو گیا“، تو کسی نے التجا کی، ”صنم، براہِ مہربانی دوبارہ ڈراموں میں آئیں۔“

مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی ویسی ہی خوبصورت اور باوقار نظر آتی ہیں جیسے پہلے تھیں۔ اس ایک جھلک نے اُن کے چاہنے والوں کو اُن کی یاد دلا دی ہے۔

ماریا واسطی ٹی وی سے غائب کیوں ہیں؟ وجہ بتادی

اگرچہ صنم بلوچ کی طرف سےڈراموں میں واپسی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا مگر مداح پرامید ہیں کہ شاید وہ ایک بار پھر اسکرین پر دکھائی دیں گی۔

More

Comments
1000 characters