معروف بھارتی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ شفعالی جریوالا کی موت سے قبل ان کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو مزید جذباتی کر دیا۔
انہوں نے 2 ستمبر 2024 کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بگ باس 13 کے شریکِ سفر اور قریبی دوست سدھارتھ شکلا کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی، جس میں دونوں کو شو کے دوران گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شیفالی نے کیپشن میں لکھا تھا:
”آج تمہیں بہت یاد کر رہی ہوں میرے دوست @sidharth_shukla ❤️“
شفعالی جریوالا 42 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں۔
’سویٹ ہارٹ ہانیہ، سب کو سردار جی 3 دیکھنی چاہیے‘راکھی ساونت ہانیہ عامر کے دفاع میں اٹھ کھڑی ہوئیں
ان کی موت جمعرات کی رات ممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع ان کے گھر پر ہوئی، جہاں انہیں طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
’کانٹا لگا‘ گرل شیفالی جریوالا چل بسیں، موت کیلئے کس چیز پر شبہ ہے؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سدھارتھ شکلا بھی 2021 میں دل کا دورہ پڑنے سے دنیا سے رخصت ہو گئے تھے اور اب شفعالی کا بھی اسی طرح اچانک چلے جانا، مداحوں کے لیے ایک افسوسناک اتفاق بن گیا ہے۔
شفعالی جریوالا نے 2000 کی دہائی میں ”کانٹا لگا“ گانے سے شہرت حاصل کی اور بعد ازاں متعدد رئیلٹی شوز، خاص طور پر بگ باس 13 میں اپنی شرکت کے باعث مقبول ہوئیں۔ ان کی صاف گو اور ذہین شخصیت کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔
اپنی موت کی پیشگوئی کرنیوالا سوشل میڈیا انفلوئنسر چل بسا
انہوں نے 2014 میں اداکار پراگ تیاگی سے شادی کی تھی۔ دونوں کی جوڑی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک مستحکم اور خوش باش جوڑی سمجھی جاتی تھی۔
شفعالی کی موت پر سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سیلاب آ گیا ہے۔ ان کے ساتھی فنکاروں، بگ باس کے شریکِ سفر افراد اور لاکھوں مداحوں نے افسوس کا اظہارکیا ہے۔