اگر آپ دوائیوں اور گھریلو علاج سے تھک چکے ہیں اور ناک کی سوزش کا علاج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو سائنسدانوں نے ایک نیا حل پیش کیا ہے جو بظاہر سائنس فکشن کی کہانی کی طرح لگتا ہے۔

چین اور ہانگ کانگ کی یونیورسٹیوں کے محققین نے چھوٹے روبوٹوں کا جھنڈ تیار کیا ہے جو مٹی کے ذرے سے بھی زیادہ چھوٹے ہوتے ہیں۔ یہ روبوٹ ناک میں سوزش کو دور کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

کیا آپ کا اے سی آپ کی صحت کے لیے خطرہ بن رہا ہے؟

یہ روبوٹ انسانی بال کی موٹائی سے بھی کم ہوتے ہیں اور ان کا استعمال جانوروں کے سینوس میں پچھلے تجربات میں کامیابی سے کیا جا چکا ہے۔ ایک بار یہ روبوٹ ناک میں داخل ہوتے ہیں تو انہیں مقناطیسی میدان کی مدد سے مطلوبہ جگہ تک پہنچایا جاتا ہے جہاں انفیکشن چھپتا ہے۔

”سائنس“ نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، یہ روبوٹ ناک کی نالی سے سینوس تک پہنچنے کے لیے ایک مخصوص طریقہ استعمال کرتے ہیں۔

دنیا کا نایاب ترین نیا بلڈ گروپ دریافت، کیا نام دیا گیا ہے؟

یہ روبوٹ مقناطیسی ذرات اور تانبے کے مرکب سے بنے ہوتے ہیں اور ان کو چالو کرنے کے لیے ہلکی روشنی استعمال کی جاتی ہے۔

روشنی کے ذریعے ان روبوٹوں کو گرم کیا جاتا ہے جس سے وہ بیکٹیریا کی دیواروں کو عبور کرتے ہیں اور انفیکشن کو ختم کرنے کے لیے کیمیائی رد عمل پیدا کرتے ہیں۔

آپ پرسکون نیند سوجائیں، دماغ جاگ کر ’اپنی صفائی‘ خود کرے گا، کیسے ؟ آئیے جانتے ہیں

محققین نے اس ٹیکنالوجی کا ایک ماڈل تیار کیا ہے جس کے مطابق یہ روبوٹ آپریشن تھیٹر میں استعمال کیے جا سکتے ہیں اور ڈاکٹرز ایکسرے کے ذریعے ان کی پیشرفت کو ملاحظہ کر سکیں گے۔

اس طرح یہ مائیکرو روبوٹک علاج کا پلیٹ فارم غیر جراحی، کم مزاحمت اور بغیر دوائیوں کے مداخلت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کا استعمال ابھی عام نہیں ہوا ہے، تاہم محققین کا خیال ہے کہ مستقبل میں اس کا استعمال سانس کی نالی، پیٹ، آنتوں، مثانے اور پیشاب کی نالی میں بیکٹیریل انفیکشنز کے علاج کے لیے بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

اگرچہ یہ ٹیکنالوجی بہت مفید نظر آتی ہے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان چھوٹے روبوٹوں کا کچھ حصہ علاج کے بعد جسم میں رہ سکتا ہے جس سے طویل مدتی اثرات ہو سکتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کی کامیابی اور اس کے استعمال میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، لیکن یہ ایک دلچسپ پیشرفت ہے جو مستقبل میں طبی میدان میں انقلاب لا سکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters