پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کی، تاہم بھارت میں فلم کی ریلیز تنازع کا شکار ہو گئی۔ ہندو انتہا پسند حلقوں کی جانب سے شدید مخالفت کے باعث نہ صرف فلم کو بھارت میں ریلیز ہونے سے روکا گیا بلکہ یوٹیوب پر اس کا ٹریلر بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

بھارت میں بائیکاٹ، پاکستان میں پذیرائی

فلم کو 27 جون کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا گیا اور صرف دو دنوں میں 11.03 کروڑ انڈین روپے کی کمائی کرلی، جس میں ساری آمدن بھارت کے باہر سے حاصل ہوئی۔ پاکستان میں فلم کو غیر معمولی پذیرائی ملی، سینما ہالز کھچا کھچ بھر گئے، خاص طور پر جب ہانیہ عامر اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔

’سویٹ ہارٹ ہانیہ، سب کو سردار جی 3 دیکھنی چاہیے‘راکھی ساونت ہانیہ عامر کے دفاع میں اٹھ کھڑی ہوئیں

نصیرالدین شاہ نے بھی دلجیت کی حمایت کردی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں سامنے آئے اور سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، ’میں دلجیت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ کچھ غنڈے چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان رابطے ختم ہوجائیں، لیکن کوئی مجھے پاکستان میں مقیم اپنے عزیزوں اور دوستوں سے ملنے سے نہیں روک سکتا۔‘ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے سے دلجیت پر حملے کے موقع کی تلاش میں تھی۔

دلجیت دوسانجھ کی وضاحت

بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ فروری 2025 میں مکمل ہو چکی تھی، اس وقت پاک بھارت کشیدگی موجود نہیں تھی۔ ’جب میں نے فلم سائن کی تھی، تب سب کچھ ٹھیک تھا۔ بعد میں صورتحال بدلی، جو ہمارے قابو میں نہیں۔‘

نادیہ خان کا سردار جی 3 کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد یو ٹرن

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں، ’میں موسیقی سے محبت کرتا ہوں اور کسی کی مرضی کے بغیر بھی موسیقی کرسکتا ہوں۔‘

بھارتی فلم ورکرز یونین (FWICE) نے دلجیت دوسانجھ کو نئی فلم بارڈر 2 سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین نے وزیر دفاع سے درخواست کی ہے کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت بھی منسوخ کی جائے۔

دلجیت کا ہانیہ عامر اسٹارر فلم ’سردار جی‘ بھارت میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان

دلجیت دوسانجھ نے تمام تر تنازع کے باوجود فلم کی عالمی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور انسٹاگرام پر دنیا بھر سے آئے مداحوں کی ویڈیوز اور تبصرے شیئر کیے ہیں۔ ان کا فوکس بائیکاٹ کے شور سے ہٹ کر بین الاقوامی سامعین کی محبت پر مرکوز ہے۔

More

Comments
1000 characters