پاکستان میں محبت کی کہانیاں نئے رنگ بھر رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک امریکی خاتون نے شکاگو سے پاکستان آ کر اپردیر کے نوجوان سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی غیر ملکی خاتون نے پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آ کر شادی کی راہ اپنائی ہو، بلکہ اس سے پہلے بھی ایسی کئی مثالیں سامنے آ چکی ہیں جو محبت کی سرحدوں کو مٹاتی نظر آتی ہیں۔
مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کی ریاست شکاگو سے ایک امریکی خاتون پاکستان آ گئی ہے تاکہ دیر کے ایک نوجوان سے شادی کر سکے۔
امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا
رپورٹس کے مطابق، یہ خاتون مینڈی نامی ایک امریکی شہری ہے جو ’دیر‘ کے رہائشی ساجد زیب خان سے شادی کے لیے پاکستان آئی ہے۔ ساجد نے پولیس کو بتایا کہ انہیں کسی قسم کی سیکورٹی کی ضرورت نہیں اور وہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
ساجد نے بتایا کہ انہوں نے دو سال قبل فیس بک کے ذریعے مینڈی سے رابطہ کیا تھا۔ بات چیت کے دوران مینڈی نے شادی کی پیشکش کی اور ساجد نے اسے قبول کر لیا۔ دونوں خاندانوں کو اس بات کی اطلاع دی گئی اور ان کی رضامندی بھی حاصل کی گئی۔
پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کی شہریت کا کیس، لارجر بینچ تشکیل
اتوار کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ساجد نے مینڈی کا خوبصورت گلدستہ لے کر پرتپاک استقبال کیا۔ ان کے گاؤں اشریہ درہ صدیقہ بندہ میں مقامی لوگوں نے بھی ان کا خوش آمدید کیا اور اس جوڑے کی خوشی کا اظہار کیا۔
ساجد نے مزید کہا کہ مینڈی شکاگو کی رہائشی ہیں اور ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب اسلامی تعلیمات اور مقامی رسم و رواج کے مطابق منعقد کی جائے گی۔
مینڈی نے ساجد کے گھر پر ریکارڈ کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور وہ پاکستان کو خوبصورت اور پرامن ملک پاتی ہیں۔