کاجول نے اجے دیوگن کے شاہ رخ خان کے ساتھ اُن کے تعلق پر ردعمل دیتے ہوئے اجے دیوگن کے حسد سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
شاہ رخ خان اور کاجول طویل عرصے سے بالی ووڈ کے سب سے مشہور آن-اسکرین جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں۔ چاہے وہ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی لازوال محبت ہو یا ’مائی نیم اِز خان‘ کی جذباتی گہرائی ان دونوں کی فلموں نے نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’دل والے‘ جیسے ہٹ فلموں میں ان کی فطری کیمسٹری نے ناظرین کے دل جیت لیے۔
’سردار جی 3‘ کے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم، بھارتیوں کو مرچیں لگنا بند نہ ہوئیں
لیکن کئی سالوں سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے درمیان تناؤ ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ کاجول اور شاہ رخ کے درمیان اسکرین پر نظر آنے والی قریبی کیمسٹری سمجھی جاتی تھی۔ اب کاجول نے ان افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں کاجول نے کہا، ”بالکل نہیں، یہ سب محض افواہیں تھیں۔ واقعی، کچھ بھی نہیں ہوا۔ وہ اس طرح کے دوست نہیں تھے کہ ’چلو بیئر شیئر کرتے ہیں‘، لیکن آج وہ ایک دوسرے کا سچ میں احترام کرتے ہیں۔“
شیویتا تیواری پر ساتھی اداکار کے ساتھ افیئر کا الزام، یہ شخص کون ہے؟
کاجول نے اپنی ذاتی زندگی میں اجے دیوگن کے ساتھ تعلقات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کی پسند اور ناپسند کا احترام کرتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انہیں ایک ہی حلقے کے دوست رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کاجول نے وضاحت دیتے ہوئے کہا، ”ہم دونوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایک دوسرے کی پسند اور ناپسند کا احترام کریں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر مجھے کسی بات پر بیٹھ کر کچھ کرنا نہیں پڑ رہا تو میں کوئی مسئلہ نہیں سمجھتی۔ تم آزاد ہو، اپنے دوست بناؤ اور جو چاہو کرو۔“
’طلاق کے بعد مسلسل شراب پی کر جان دینے کی کوشش کی‘، عامر خان کا انکشاف
کام کے محاذ پر، کاجول اگلی بار ’سرزمین‘ میں نظر آئیں گی، جو ایک تھرلر فلم ہے۔ اس میں پرتھوی راج سکوما ران اور ابراہیم علی خان بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا پریمیئر 25 جولائی کو جیو ہوسٹار پر ہوگا۔