مشرومز میں موجود ”ایروگوسٹرول“ سورج کی روشنی میں آ کر وٹامن ڈی2 میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ لیکن اس تبدیلی کے لیے مشرومز کو کچھ وقت تک سورج کی روشنی میں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
مشرومز کا استعمال دنیا بھر میں مختلف پکوانوں میں کیا جاتا ہے جیسے اسٹرفرائی، پاستا، سوپ اور گریوی۔ ان کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے اور یہ آسانی سے ذائقوں کو جذب کر لیتے ہیں۔
ناشتے میں ایک گلاس دودھ پینا: صحت کے لیے فائدہ مند عادت
لیکن صرف ذائقے کی وجہ سے ہی نہیں، بلکہ صحت کے لحاظ سے بھی مشرومز کا شمار اہم غذاؤں میں ہوتا ہے۔ ان میں فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس، اور کم کیلوریز ہونے کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے اور صحت مند طرز زندگی کے لیے بہترین ہیں۔
مشرومز میں ایک خاص مرکب ”ایروگوسٹرول“ پایا جاتا ہے جو سورج کی روشنی میں آ کر وٹامن ڈی2 میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ وٹامن ڈی کا ایک قدرتی ذریعہ ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو سورج کی روشنی سے کم استفادہ کرتے ہیں۔ لیکن مشرومز کو وٹامن ڈی2 میں تبدیل کرنے کے لیے انہیں سورج کی روشنی میں کچھ وقت کے لیے رکھا جانا ضروری ہے۔
کیا کھیرا کھانے کا بھی کوئی صحیح طریقہ ہے؟ ماہرین غذائیت نے حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا
مشرومز کو سورج میں کیسے خشک کریں؟
مشرومز کی وٹامن ڈی2 کی مقدار کو بڑھانے کا طریقہ بہت سادہ ہے، لیکن اس کے لیے وقت کی اہمیت ہے۔ اگر مشرومز کو سورج کی روشنی میں نہیں رکھا گیا تو یہ وٹامن ڈی2 میں تبدیل نہیں ہوں گے۔ اس کے لیے آپ کو یہ چند آسان قدم اپنانے ہوں گے۔
مشرومز کو ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھیں۔
ان کو اس طرح رکھیں کہ ان کا بھورا حصہ سورج کی طرف ہو۔
انہیں دوپہر 10 بجے سے 2 بجے کے درمیان براہ راست سورج کی روشنی میں 30 سے 60 منٹ تک رکھیں۔
انہیں اسی دن پکائیں اور کھائیں تاکہ وٹامن ڈی2 کی زیادہ سے زیادہ مقدار حاصل کی جا سکے۔
کیاذیابیطس کے مریض تربوز کھا سکتے ہیں؟ فوائد اور احتیاطی تدابیر
مشرومز کے صحت کے فوائد
مشرومز نہ صرف ذائقے میں مزیدار ہیں بلکہ ان کے صحت کے بھی کئی فوائد ہیں۔
وزن کو کنٹرول کرتا ہے
مشرومز کم کیلوریزوالے اور پانی سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آپ کو زیادہ دیر تک بھوک محسوس نہیں ہونے دیتے ہیں۔
ہاضمہ اور مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے
مشرومز میں سیلینیم اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو ہاضمہ اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔
دماغی صحت اور نظر کی حفاظت
مشرومز میں وٹامن بی2 اور بیٹا کیروٹین ہوتے ہیں جو نظر کی حفاظت اور دماغی صحت کے لیے مفید ہیں۔
کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتا ہے
مشرومز میں فائبر اور پروٹین ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی
مشرومز میں کیلشیم ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
وٹامن ڈی2 کی مقدار
ماہرین کے مطابق، صرف 100 گرام سورج کی روشنی میں خشک کیے گئے مشرومز تقریباً 10 سے 15 مائیکروگرام وٹامن ڈی2 فراہم کر سکتے ہیں، جو آپ کی روزانہ کی وٹامن ڈی کی ضروریات کا 50 سے 75 فیصد پورا کرتا ہے۔
لہذا، اگلی بار جب آپ مشرومز پکانے کا ارادہ کریں، انہیں کچھ وقت کے لیے سورج میں رکھ کر ان کے وٹامن ڈی2 کے فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کو بہتر بنائیں۔