بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے حال ہی میں اپنی زندگی کے ایک دلچسپ اور مزاحیہ واقعے کا انکشاف کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی شادی کی خوشی کوجاوید میانداد کے ایک تاریخی چھکے نے غم میں بدل دیا تھا۔
عامر خان، جو اپنے ورسٹائل کرداروں، سنجیدہ فلمی انتخاب اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے لقب سے جانے جاتے ہیں کی زندگی کا یہ یادگارواقعہ 18 اپریل 1986 کا ہے اسی دن جاوید میانداد نے شارجہ میں بھارت کے خلاف چھکا مارا اور میچ جیتاتھا۔
کرن جوہر کا خفیہ واٹس ایپ گروپ: ایسی چیٹ کہ بولی ووڈ میں کوئی منہ دکھانے لائق نہ رہے
عامر خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے خفیہ طور پر رینا سے اس وقت شادی کی جب وہ صرف 21 سال کے تھے، کیونکہ چونکہ دونوں کے خاندان اس رشتے کے حق میں نہیں تھے۔
خفیہ شادی کے بعد دونوں خاندان ٹی وی پر پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے میں مصروف تھے۔ چونکہ سب کی توجہ کھیل پر تھی، اس لیے کسی نے یہ نہیں دیکھا کہ عامر اور رینا خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
شادی کے بعد جب وہ گھر پہنچے تو پورا خاندان ٹی وی پر پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے میں مصروف تھا، جو شارجہ میں جاری تھا۔ عامر نے کہا، ”اس دن مجھے لگا کہ میری شادی کا دن ہے، ایک خاص موقع ہے، اور اگر بھارت جیت جائے تو یہ دن اور بھی خاص ہو جائے گا۔“
بھارت میچ جیتنے کے قریب تھا، اور عامر پرجوش تھے کہ ان کی شادی اور بھارت کی جیت ایک ساتھ یادگار بنے گی۔ وہ بھارت کی جیت کا جشن منارہے تھے مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے
پاکستان کو آخری گیند پر چار رنز درکار تھے اور چیتن شرما کی گیند پر جاوید میانداد نے وہ تاریخی چھکا مارا جس نے بھارت کے ہاتھوں سے جیت چھین لی۔
عامر خان نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے ہنستے ہوئے بتایا،میچ ہارنے کے بعد میں اتنا پریشان ہو گیا کہ شادی کی خوشی بھی پھیکی پڑ گئی۔ سب کا موڈ خراب تھا۔
بعد میں جب عامر خان کی جاوید میانداد سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے اس دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ”جاوید بھائی، آپ نے میرے ساتھ صحیح نہیں کیا۔“ جب میانداد نے وجہ پوچھی تو عامر نے ہنستے ہوئے بتایا، ”آپ کے اُس چھکے نے میری شادی کا دن برباد کر دیا تھا۔“