مکسر گرائنڈر کا جار اکثر بدبو پیدا کرتا ہے، خاص طور پر جب اس میں نمی یا کھانے کے اجزاء کی باقیات رہ جائیں۔ چٹنی بنانے یا مسالے پیستے وقت اکثر ہم مکسر کے جار کو صحیح طریقے سے صاف نہیں کرتے، جس کی وجہ سے یہ بدبو پیدا ہونے لگتی ہے۔

اس کا اصل سبب پانی یا نمی کا جار کے اندر گھس جانا ہوتا ہے، جو بلیڈ اسمبلی اور ڈھکن کی نالیوں میں جمع ہو کر بیکٹیریا اور پھپھوندی کی افزائش کا باعث بنتا ہے۔

گھریلو اشیاء سے گندگی دور کرنے اور صفائی کے ”موثر“ ہیکس

اگر ان نمی والی جگہوں کو صحیح طریقے سے صاف نہ کیا جائے تو یہ نہ صرف بدبو پیدا کرتا ہے بلکہ بلیڈز کو زنگ بھی لگا سکتا ہے جو کھانے کے ذائقے کو متاثر کر سکتا ہے۔

مکسر گرائنڈر جار کی بدبو کو دور کرنے کے لیے چند اہم طریقے

لیموں کو چیزوں کی صفائی کے لیے بھی استعمال کریں

مکمل صفائی کی اہمیت

صرف فوری طور پر کللا کرنا کافی نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نمی اکثر پوشیدہ جگہوں جیسے بلیڈ اور ڈھکن کی نالیوں میں رہ جاتی ہے، جو بعد میں بیکٹیریا اور پھپھوندی کی افزائش کا سبب بنتی ہے۔

گیلے تولیے اور دوبارہ استعمال ہونے والے کپڑے بھی اس مسئلے کو بڑھا سکتے ہیں کیونکہ ان میں بھی بیکٹیریا ہو سکتے ہیں۔

کچن کی روزمرہ صفائی کی 7 زبردست عادتیں

خشک کرنے کا صحیح طریقہ

ایک فوری اور مؤثر حل یہ ہے کہ آپ اپنے مکسر جار اور ڈھکن کو مکمل طور پر خشک کریں۔ اسے دھوپ میں رکھنا، پنکھے کے نیچے یا اسپن ڈرائی کے طریقے سے فوری طور پر خشکی حاصل کی جا سکتی ہے۔

دھوپ میں خشک کرنا

مکسر جار کو 10-15 منٹ تک سورج کی روشنی میں رکھیں۔ سورج کی روشنی نہ صرف نمی کو خشک کرتی ہے بلکہ اس میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو بیکٹیریا کی افزائش کو روکتی ہیں۔

پنکھے کا استعمال: مکسر کو صاف ٹشو یا کچن تولیے پر الٹا رکھ کر پنکھے کے نیچے رکھیں۔ ہوا کے بہاؤ سے جلدی خشک ہونے میں مدد ملے گی۔

اسپن ڈرائی کا طریقہ

جار کو دھو کر اس کا ڈھکن لگا کر پانچ سیکنڈ تک مکسر چلائیں۔ اس سے چھپے ہوئے پانی کی بوندیں باہر نکل آئیں گی۔

گہری صفائی

ہفتے میں ایک بار مکسر گرائنڈر کو گہرا ئی تک صاف کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ بدبو اور گندگی کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔ اس کے لیے آپ ایک ڈی آئی وائی حل استعمال کر سکتی ہیں۔

چائے کا چمچ سفید سرکہ اور آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ملا کر اسے جار میں ڈالیں۔

اسے 10-15 منٹ تک چھوڑ دیں، پھر ہلکے سے رگڑ کر گرم پانی سے دھو لیں۔

اس کے بعد جار کو اچھی طرح خشک کریں۔

یہ طریقہ ضدی بدبو کو ختم کرنے اور کھانے کی باقیات کو دور کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

مکسر گرائنڈر کے جار کو صحیح طریقے سے صاف کرنا اور خشک کرنا نہ صرف اس کی عمر کو بڑھاتا ہے بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

اس معمولات کو اپنا کر آپ اپنے باورچی خانے میں اس بدبو سے نجات پا سکتے ہیں جو اکثر گیلے جار سے آتی ہے۔

تو اگلی بار جب آپ اپنا مکسر استعمال کریں، صفائی اور خشک کرنے میں وقت گزاریں تاکہ آپ کا جار ہمیشہ تازہ اور خوشبو دار رہے۔

More

Comments
1000 characters