جون کے اختتام پر سوشل میڈیا اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ان ویڈیوز اور تصاویر کے بعد اب حسین ترین نے اپنے حالیہ ولاگ میں نکاح کی تقریبات پر خرچ کی جانے والی رقم کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

حسین ترین نے اپنے نئے ولاگ میں بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات میں کوئی اضافی میک اپ یا پروسیجرز نہیں کروائے اور نہ ہی آںکھوں میں لینسز لگائے۔

ربیکا خان کے حق مہر نے بڑا تنازعہ کھڑا کردیا

انہوں نے کہا کہ ان کی آنکھیں قدرتی طور پر خوبصورت ہیں اور اس پر ہونے والی تنقید سے انہیں افسوس ہوا۔

مگر حسین ترین نے مزید کہا کہ جو لوگ ان کے دو ہزار روپے کے لینسز پر تنقید کر رہے ہیں انہیں وہ ڈیڑھ کروڑ روپے نظر نہیں آرہے ہیں جو انہوں نے اپنی نکاح کی تقریبات پر خرچ کیے۔

ربیکا خان کی مایوں کا جوڑا کتنے لاکھ کا؟ قیمت سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

حسین ترین نے اپنے ولاگ میں اس بات کا بھی شکوہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کی زندگی اور ان کی تقریبات پر ضرورت سے زیادہ تبصرے اور تنقید کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف شادی کی خوشیوں کو انجوائے کرنا تھا اور اب وہ چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں اپنے انداز میں زندگی گزارنے دیں اور ٹرولنگ بند کریں۔

یہ انکشاف سوشل میڈیا پر مختلف آراء کو جنم دے رہا ہے، کچھ لوگ ان کی پرتعیش تقریبات کی تنقید کر رہے ہیں، جبکہ کچھ افراد حسین ترین کے دفاع میں آگے آ گئے ہیں۔

More

Comments
1000 characters