خلائی دنیا نے ایک بار پھر ہمیں حیران کر دیا ہے۔ جون 2025 میں، کائنات کے دور دراز گوشوں میں ہونے والے دو شدید دھماکوں کے باعث زمین سے نظر آنے والے دو نئے ستارے آسمان پر اچانک چمک اٹھے ۔

یہ غیر معمولی فلکیاتی مظہر ”نووا“ کہلاتا ہے۔ ایسا دھماکہ جو ایک بوڑھے سفید ستارے (white dwarf) کے اندر اُس وقت ہوتا ہے جب وہ اپنے قریبی ہمسائے ستارے سے بہت زیادہ مواد کھینچ لیتا ہے۔ نتیجتاً، ایک زبردست جوہری دھماکہ ہوتا ہے اور ستارہ لمحاتی طور پر لاکھوں گنا زیادہ روشن ہو جاتا ہے۔

جولائی اور اگست میں زمین کے معمول سے زیادہ تیز گھومنے کی پیشگوئی

12 جون کو ماہرینِ فلکیات نے ”V462 Lupi“ نامی نووا کی نشاندہی کی، جو کہ ”Lupus“ کہکشانی جھرمٹ میں واقع ہے۔

یہ نووا پہلے اتنا مدھم تھا کہ جدید ترین دوربینوں سے بھی بمشکل نظر آتا تھا، لیکن دھماکے کے بعد اس کی روشنی 30 لاکھ گنا بڑھ گئی ۔اتنی کہ اب یہ زمین سے عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے

گھروں میں موجود ایک چیز جو تیسری عالمی جنگ میں آپ کی جان بچا سکتی ہے

محض دو ہفتے بعد، 25 جون کو، دوسرا دھماکہ ہوا۔ اس بار ”V572 Velorum“ نامی نووا نے ”ویلا“ جھرمٹ میں چمکنا شروع کیا۔

ماہرینِ فلکیات کے لیے یہ لمحہ انتہائی اہم تھا کیونکہ ایک ہی مہینے میں دو طاقتور نووا دھماکے انتہائی نایاب تصور کیے جاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے ہماری نظام شمسی سے گزرنے والی انٹرسٹیلر شے دریافت کرلی

ماہرین کے مطابق، عام طور پر ایک نووا سال میں ایک بار نمودار ہوتا ہے، اور وہ بھی کسی ایک مخصوص مقام پر۔ مگر جون 2025 کی یہ دوہری نموداری ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

کیا یہ صرف اتفاق تھا؟ یا کائنات ہمیں اپنے کسی گہرے راز کی جھلک دکھا رہی ہے؟

ماہر فلکیات کے مطابق،”یہ دو نووا دھماکے ہماری موجودہ فلکیاتی تھیوریز کو چیلنج کر رہے ہیں۔ شاید کہکشاؤں کے بیچ کچھ ایسا ہو رہا ہے جسے ہم ابھی سمجھ نہیں پائے۔“

More

Comments
1000 characters