نامور اداکار فیضان شیخ نےاپنے دیرینہ دوست عادی کو آج بھی اپنا گہرا دوست قرار دے دیا۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے قریبی دوست اور میزبان عادی عدیل احمد کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر کھل کر اظہار کیا۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیضان نے اس تاثر کی تردید کی کہ وہ اورعادی عدیل اب ساتھ نہیں رہے۔

دنانیر اور احد رضا میر کی بڑھتی ہوئی قربتیں، مداحوں نے شادی سے خبردار کردیا

انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ کم نظر آتے ہیں، لیکن ان کی دوستی آج بھی پہلے جیسی پُر خلوص اور مستحکم ہے۔

فیضان کا کہنا تھا کہ عادی اس وقت میزبانی کی فیلڈ میں زیادہ مصروف ہے اس لیے ان کی تمام ترتوجہ اسے بہتر بنانے میں ہے، جبکہ وہ خود اداکاری پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، جس کے باعث دونوں کی مصروفیات میں فرق ہے۔

نادیہ خان نے کس فنکار کو وارننگ دے دی؟

ان کا کہنا ہے کہ، اسی فرق کی وجہ سے ان کے ملنے جلنے کے مواقع کم ہو گئے ہیں، لیکن ان کے رشتے میں کوئی کمی نہیں آئی۔

انہوں نے مزید کہا“سچی دوستی کو سوشل میڈیا پر ثابت کرنے یا اس کی تشہیر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تعلقات کی اصل گہرائی کا اندازہ تصاویر یا پوسٹس سے نہیں، بلکہ باہمی اعتماد اور وقت کے ساتھ جُڑے رہنے سے ہوتا ہے۔“

More

Comments
1000 characters